نقوی

  1. طارق شاہ

    محسن نقوی :::::: شاخ ِ مِژگانِ محبّت پہ سجا لے مجھ کو :::::: Mohsin Naqvi

    غزل مُحسنؔ نقوی شاخ ِ مِژگانِ محبّت پہ سجا لے مجھ کو برگِ آوارہ ہُوں، صرصر سے بچا لے مجھ کو رات بھر چاند کی ٹھنڈک میں سُلگتا ہے بدن کوئی تنہائی کے دوزخ سے نکِالے مجھ کو مَیں تِری آنکھ سے ڈھلکا ہُوا اِک آنسو ہُوں تو اگر چاہے، بِکھرنے سے بچا لے مجھ کو شب غنیمت تھی ، کہ یہ زخم نظارہ تو نہ...
  2. طارق شاہ

    سردار نقوی ::::: رنگ اِک آتا رہا چہرے پہ اِک جاتا رہا ::::: Sardar Naqvi

    غزلِ سردار نقوی رنگ اِک آتا رہا چہرے پہ اِک جاتا رہا میں تو ماضی کو فقط آئینہ دِکھلاتا رہا دُھوم تھی جس کے تکّلم کی، وہی جانِ سُخن جب حدیثِ دِل کی بات آئی تو ہکلاتا رہا پیاس صحرا کے مُقدّر میں جو تھی، سو اب بھی ہے ابر برسا بھی تو، بس دریا کو چھلکاتا رہا بڑھ کے جو آغوش میں لے لے، کوئی ایسا...
  3. محمد بلال اعظم

    موجِ ادراک۔۔۔ یہ دشت، یہ دریا، یہ مہکتے ہوئے گلزار۔۔۔ محسن نقوی

    موجِ ادراک یہ دشت، یہ دریا، یہ مہکتے ہوئے گلزار اِس عالمِ امکاں میں ابھی کچھ بھی نہیں تھا اِک ”جلوہ“ تھا، سو گُم تھا حجاباتِ عدم میں اِک ”عکس“ تھا، سو منتظرِ چشمِ یقیں تھا یہ موسمِ خوشبو، یہ گہر تابیِ شبنم یہ رونقِ ہنگامۂ کونین کہاں تھی؟ گلنار گھٹاؤں سے یہ چھنتی ہوئی چھاؤں یہ دھوپ، دھنک، دولتِ...
  4. محمد بلال اعظم

    محسن نقوی اک دیا دل میں جلانا بھی، بجھا بھی دینا

    اک دیا دل میں جلانا بھی، بجھا بھی دینا یاد کرنا بھی اُسے روز، بھلا بھی دینا کیا کہوں یہ مری چاہت ہے کہ نفرت اُس کی؟ نام لکھنا بھی مرا، لکھ کے مٹا بھی دینا پھر نہ ملنے کو بچھڑتا تو ہوں تجھ سے لیکن، مُڑ کے دیکھوں تو پلٹنے کی دعا بھی دینا خط بھی لکھنا اُسے، مایوس بھی رہنا اُس سے جرم کرنا بھی مگر...
  5. محمد بلال اعظم

    محسن نقوی شاید اُسے ملے گی لبِ بام چاندنی

    شاید اُسے ملے گی لبِ بام چاندنی اُتری ہے شہر میں جو سرِ شام چاندنی مجھ سے اُلجھ پڑے نہ کڑی دوپہر کہیں؟ میں نے رکھا غزل میں ترا نام "چاندنی" میں مثلِ نقشِ پا، مرا آغاز دُھول دُھول تُو چاند کی طرح، ترا انجام۔۔۔ چاندنی جن وادیوں کے لوگ لُٹے، گھر اُجڑ چُکے اُن وادیوں میں کیا ہے ترا کام چاندنی؟...
  6. محمد بلال اعظم

    "اُس کا بدن" اور "پلکوں سے چُن"

    محسن نقوی کی کتاب رختِ شب میں کل دو غزلیں پڑھیں جو شاید آپ کے لئے نئی بات نہ ہو مگر میرے لئے ایک بالکل نیا تجربہ تھا۔ ان غزلوں کے متعلق میرا سوال یہ ہے کہ یہ کون سی بحر ہے اور کیا اس سے چھوٹی بحر بھی رائج ہے؟ آپ بھی پڑھیے اور لطف اٹھائیے۔ اُس کا بدن! معراجِ فن!! خوشبُو نَفَس چہرہ - چمن...
  7. س

    محسن نقوی نظم - محسن نقوی

    السلام علیکم!!!! محسن نقوی کی ایک نظم ہے ابتدائیہ کلمات یوں ہیں۔۔۔۔ چلو چھوڑو! محبت جھوٹ ہے ، عہد وفا اک شغل ہے بیکار لوگوں کا ۔۔۔۔ اگر کسی کے پاس یہ پوری نظم ہو اور وہ یہاں شئیر کر دیں تو میری دعائیں ۔۔۔۔ ان کے لئے۔۔۔۔۔ اگر میں نے غلط جگہ پوسٹ کی ہے تو معزرت ۔۔کیونکہ کہیں اور کرنا مناسب...
Top