مظفر

  1. ابو المیزاب اویس

    مظفر وارثی میں محمد ﷺ سے جو منسوب ہوا خوب ہوا

    میں محمد ﷺ سے جو منسوب ہوا خوب ہوا ان کا دیوانہ و مجذوب ہوا خوب ہوا آنسوؤں سے مجھے جنت کی ہوا آتی ہے میرا دل دیدہِ یعقوب ہوا خوب ہوا اس کی آوازِ قدم آئی زمانے لے کر لمحے لمحے نے کہا خوب ہوا خوب ہوا اس نے اللہ کو اللہ نے اس کو چاہا کبھی طالب کبھی مطلوب ہوا خوب ہوا حق تعالٰی کی اطاعت ہے...
  2. ابو المیزاب اویس

    مظفر وارثی جو عرش کا چراغ تھا میں اس قدم کی دھول ہوں

    جو عرش کا چراغ تھا میں اس قدم کی دھول ہوں گواہ رہنا زندگی میں عاشقِ رسول ہوں مری شگفتگی پہ پت جھڑوں کا کچھ اثر نہ ہو کِھلا ہی جو ہے مصطفٰے کے نام پر وہ پھول ہوں مری دعاؤں کا ہے رابطہ درِ حضور سے اسی لیے خدا کی بارگاہ میں قبول ہوں بڑھا دیا ہے حاضری نے اور شوقِ حاضری مسرتیں سمیٹ کر بھی کس قدر...
  3. طارق شاہ

    مظفر وارثی :::::: ہاتھ اِنصاف کے چوروں کا بھی کیا میں کاٹُوں :::::: Muzaffar Warsi

    غزل ہاتھ اِنصاف کے چوروں کا بھی کیا میں کاٹُوں جُرم قانوُن کرے، اور سزا میں کاٹُوں دُودھ کی نہر ، شہنشاہ محل میں لے جائے ! تیشۂ خُوں سے پہاڑوں کا گَلا میں کاٹُوں تیرے ہاتھوں میں ہے تلوار، مِرے پاس قَلَم بول! سر ظُلم کا ، تُو کاٹے گا یا میں کاٹُوں اب تو بندے بھی، خُدا بندوں کی تقدِیر...
  4. فرحت کیانی

    مظفر وارثی سنبھلنے کے لئے گرنا پڑا ہے۔۔مظفر وارثی

    سنبھلنے کے لئے گرنا پڑا ہے ہمیں جینا بہت مہنگا پڑا ہے رقم تھیں اپنے چہرے پرخراشیں میں سمجھا آئینہ ٹوٹا پڑا ہے یہ کیسی روشنی تھی میرے اندر کہ مجھ پر دھوپ کا سایہ پڑا ہے مری آنکھوں میں تم کیا جھانکتے ہو تہوں میں آنسوؤں کے کیا پڑا ہے حواس و ہوش ہیں بیدار لیکن ضمیر انسان کا سویا پڑا...
  5. پاکستانی

    مظفر وارثی تو کجا من کجا

    ذکر خدا کرے، زکرمصطفیٓ ﷺنہ کرے میرے منہ میں ہو ایسی زباں، خدا نہ کرے میرے ہاتھوں سے اور میرے ہونٹوں سے خوشبو جاتی نہیں کہ میں نے اسم محمدﷺ کو لکھا بہت اور چوما بہت تو کجا من کجا تو امیر حرم، میں فقیرعجم تیرے گن اور یہ لب، میں طلب ہی طلب تو عطا ھی عطا، میں خطا ہی خطا...
Top