محمد احمد کی پسند

  1. محمداحمد

    غزل ۔ طلب تو جزوِ تمنا کبھی رہی بھی نہیں ۔ عرفان ستار

    غزل طلب تو جزوِ تمنا کبھی رہی بھی نہیں سو اب کسی کے نہ ہونے سے کچھ کمی بھی نہیں ہمیں تمہاری طرف روز کھینچ لاتی تھی وہ ایک بات جو تم نے کبھی کہی بھی نہیں وہ سب خیال کے موسم کسی نگاہ سے تھے سو اب خوشی بھی نہیں دل گرفتگی بھی نہیں کرم کیا کہ رُکے تم نگاہ بھر کے لیے نظر کو اس سے زیادہ کی تاب تھی...
  2. محمداحمد

    غزل ۔۔۔ خط کے چھوٹے سے تراشے میں نہیں آئیں گے ۔۔۔ خالد ندیم شانی

    غزل خط کے چھوٹے سے تراشے میں نہیں آئیں گے غم زیادہ ہیں لفافے میں نہیں آئیں گے ہم نہ مجنوں ہیں، نہ فرہاد کے کچھ لگتے ہیں ہم کسی دشت تماشے میں نہیں آئیں گے مختصر وقت میں یہ بات نہیں ہو سکتی درد اتنے ہیں خلاصے میں نہیں آئیں گے اُس کی کچھ خیر خبر ہو تو بتاؤ یارو ہم کسی اور دلاسے میں نہیں آئیں گے...
Top