احمد ندیمؔ قاسمی

  1. سیما علی

    احمد ندیم قاسمی !!کلام شاعر بزبان شاعر

  2. رضوان راز

    اک بت مجھے بھی، گوشۂ دل میں پڑا مِلا

    اِک بُت مُجھے بھی ، گوشۂ دل میں پڑا مِلا واعظ کو وھم ھے کہ ، اُسی کو خُدا مِلا حیرت ھے ، اُس نے اپنی پرستش ھی کیوں نہ کی؟ جب آدمی کو پہلے پہل ، آئینہ مِلا خورشیدِ زندگی کی ، تمازت غضب کی تھی تُو راہ میں مِلا ، تو شجر کا مزا مِلا دیکھا جو غور سے تو ، مجسّم تُجھی میں تھا وہ حُسن جو خیال سے بھی...
  3. سیما علی

    کچھ نہیں مانگتا شاہوں سے یہ شیدا تیرا۔احمد ندیم قاسمی

    کچھ نہیں مانگتا شاہوں سے یہ شیدا تیرا اس کی دولت ہے فقط نقشِ کفِ پا تیرا تہ بہ تہ تیرگیاں ذہن پہ جب لوٹتی ہیں نور ہو جاتا ہے کچھ اور ہویدا تیرا کچھ نہیں سوجھتا جب پیاس کی شدت سے مجھے چھلک اٹھتا ہے میری روح میں مینا تیرا پورے قد سے میں کھڑا ہوں تو یہ ہے تیرا کرم مجھ کو جھکنے نہیں دیتا ہے سہارا...
  4. فقیر شبّیر احمد چشتی

    احمد ندیم قاسمی سلام بحضور حضرت امام حسینؓ - سبھی عکس تیریؑ شبیہ کے

    "سلام بحضور امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ " احمد ندیم قاسمی سبھی عکس تیریؑ شبیہ کے مِرے دِل میں ھیں، مِرے پاس ھیں تِراؑ صدق تیرا وجوُد ھے تِرےؑ زخم تیرا لباس ھیں وہ ھیں لفظ کتنے گراں بہا جو نبھا سکیں تِراؑ تذکرہ مِرے آنسوؤں کو قبول کر یہی میرے حرفِ سپاس ھیں یہ خیال ھے نہ قیاس ھے تِرا غم ھی...
  5. فقیر شبّیر احمد چشتی

    احمد ندیم قاسمی اپنے ایمان کو آوارہ نہ ہونے دو کبھی

    اپنے ایمان کو آوارہ نہ ہونے دو کبھی ایک مِل جائے تو ایک اور خُدا مت ڈھونڈو افقِ حسن سے اک پل بھی نگاہیں نہ ہٹیں عشق کرنا ہے تو کچھ اس کے سوا مت ڈھونڈو احمد ندیمؔ قاسمی
Top