امیر

  1. طارق شاہ

    امیر امام :::::: جو اَب جہانِ بَرَہنہ کا اِستعارہ ہُوا ::::: Ameer Imam

    غزل جو اَب جہانِ بَرَہنہ کا اِستعارہ ہُوا مَیں زندگی تِرا اِک پیرَہَن اُتارا ہُوا سِیاہ خُون ٹپکتا ہے لمحے لمحے سے ! نہ جانے رات پہ شب خُوں ہے کِس نے مارا ہُوا جکڑ کے سانسوں میں تشہیر ہو رہی ہے مِری میں ایک قید سپاہی ہُوں جنگ ہارا ہُوا پھر اُس کے بعد وہ آنسو اُتر گیا دِل میں ذرا سی دیر...
  2. طارق شاہ

    امیر مینائی ::::: عشق میں جینے کے بھی لالے پڑے ::::: Ameer Minai

    غزل عِشق میں جینے کے بھی لالے پڑے ہائے کِس بیدرد کے پالے پڑے وادئ وحشت میں جب رکھّا قدم آ کے میرے پاؤں پر چھالے پڑے دِل چلا جب کوُچۂ گیسو کی سمت کوس کیا کیا راہ میں کالے پڑے دُور تھا، زندا تھے کیا دشتِ جنوُں چلتے چلتے پاؤں میں چھالے پڑے کِس نگر نے کردِیا عالم کو مست ہر جگہ لاکھوں ہیں...
  3. طارق شاہ

    امیر مینائی ::::: نِیم جاں چھوڑ گئی نِیم نِگاہی تیری ::::: Ameer Minai

    ُ غزل نِیم جاں چھوڑ گئی نِیم نِگاہی تیری زندگی تا صد و سی سال الٰہی تیری ناز نیرنگ پہ، اے ابلقِ ایّام نہ کر نہ رہے گی یہ سفیدی یہ سِیاہی تیری دِل تڑپتا ہے تو کہتی ہیں یہ آنکھیں رو کر اب تو دیکھی نہیں جاتی ہے تباہی تیری کیا بَلا سے توُ ڈراتی ہے مجھے، اے شَبِ گور کچھ شبِ ہجْر سے بڑھ کر ہے...
  4. فاتح

    امیر مینائی تند مے اور ایسے کمسِن کے لیے ۔ امیر مینائی

    کل نذیر بھائی نے امیر مینائی کی مشہور زمانہ غزل "جب سے بلبل تُو نے دو تنکے لیے" ارسال کی تو مجھے خیال آیا کہ اسی زمین میں امیر مینائی کی ایک اور غزل بھی موجود ہے۔ سو وہ غزل بھی پیش ہے: تند مے اور ایسے کمسِن کے لیے ساقیا! ہلکی سی لا اِن کے لیے حور یا رب ہے جو مومن کے لیے بھیج دے دنیا میں دو دن...
  5. حسیب نذیر گِل

    بڑا آدمی

    بڑا آدمی-- از عطالحق قاسمی قیامت کی طرح بڑے آدمیوں کی بھی کچھ نشانیاں ہوتی ہیں مثلاً بڑا آدمی بڑے لوگوں میں اٹھتا بیٹھتا ہے اور لیٹتا ہے۔ وہ تقریبات میں صف اول کی نشستوں پر بیٹھنے کی کوشش کرتا ہے ، بڑا آدمی جب اپنے رفقاء کے ساتھ کسی اعلیٰ درجے کے ریستوران میں داخل ہوتا ہے تو بیرے اسے جھک کر سلام...
  6. فاتح

    امیر مینائی سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے ۔ امیر مینائی

    یہ سب ظہورِ شانِ حقیقت بشر میں ہے جو کچھ نہاں تھا تخم میں، پیدا شجر میں ہے ہر دم جو خونِ تازہ مری چشمِ تر میں ہے ناسور دل میں ہے کہ الٰہی جگر میں ہے کھٹکا رقیب کا نہیں، آغوش میں ہے یار اس پر بھی اک کھٹک سی ہمارے جگر میں ہے واصل سمجھیے اس کو جو سالک ہے عشق میں منزل پہ جانیے اسے جو رہگزر میں ہے...
  7. فاتح

    دواوینِ امیر مینائی ڈاؤن لوڈ کیجیے

    حضرت امیر مینائی کے دواوین ڈاؤن لوڈ کیجیے۔ بشکریہ "آرکائیو ڈاٹ کام" دیوانِ امیر مینائی معروف بہ "صنم خانۂ عشق" دیوانِ امیر مینائی معروف بہ اسم تاریخی "مراۃ الغیب" (1289 ہجری / 1872 عیسوی)
  8. فاتح

    امیر مینائی چاند سا چہرہ، نور سی چتون، ماشاء اللہ! ماشاء اللہ! ۔ امیر مینائی

    چاند سا چہرہ، نور سی چتون، ماشاء اللہ! ماشاء اللہ! خوب نکالا آپ نے جوبن، ماشاء اللہ! ماشاء اللہ! گُل رُخِ نازک، زلف ہے سنبل، آنکھ ہے نرگس، سیب زنخداں حُسن سے تم ہو غیرتِ گلشن، ماشاء اللہ! ماشاء اللہ! ساقیِ بزمِ روزِ ازل نے بادۂ حسن بھرا ہے اس میں آنکھیں ہیں ساغر، شیشہ ہے گردن، ماشاء اللہ...
  9. فاتح

    امیر مینائی ایک ہے میرے حضر اور سفر کی صورت ۔ امیر مینائی

    ایک ہے میرے حضر اور سفر کی صورت گھر میں ہوں گھر سے نکل کر بھی نظر کی صورت چشمِ عشاق سے پنہاں ہو نظر کی صورت وصل سے جان چراتے ہو کمر کی صورت ہوں وہ بلبل کہ جو صیاد نے کاٹے مرے پر گر گئے پھول ہر اک شاخ سے پر کی صورت تیرے چہرے کی ملاحت جو فلک نے دیکھی پھٹ گیا مہر سے دل شیرِ سحر کی صورت جھانک کر...
  10. فاتح

    امیر اللغات ڈاؤن لوڈ کریں

    فرخ‌صاحب نے فرہنگ آصفیہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے روابط ارسال فرما کر دعاؤں کے حق دار ٹھہرے تو ہماری حاسد طبیعت بھی بے چین ہو گئی اور ہم نے بھی اسی "آرکائیو ڈاٹ آرگ" نامی ویب سائٹ سے تلاش کر کے امیر اللغات ڈاؤن لوڈ کرنے کے روابط ارسال کرنے کا سوچا کہ کہیں ساری دعائیں فرخ صاحب ہی نہ لے جائیں حالانکہ یہ...
Top