نتائج تلاش

  1. ظفر سلام

    اینڈرائڈ ٹیبلٹ پر نستعلیق فونٹ

    اینڈرائڈ ٹیبلٹ پی سی پر اردو محفل فورم کو نستعلیق فونٹ میں دیکھنے کا کیا طریقہ ہے؟
  2. ظفر سلام

    سی این سی اصطلاحات کا اردو ترجمہ

    لگتا ہے آپ کے ویب براؤزر میں مطلوبہ پلگ ان نہیں ہے۔ کوئی آئی ٹی گرو اس معاملے میں بہتر مشورہ دے سکتا ہے۔
  3. ظفر سلام

    سی این سی اصطلاحات کا اردو ترجمہ

    اس چیز کو پروسس کنٹرول (process control) کہا جائے گا۔ وہاں سے پورے پلانٹ کی جانچ پڑتال، مختلف مشینوں کی کیفیات کا مشاہدہ اور بوقت ضرورت ان میں تبدیلی کمپیوٹر کی مدد سے ممکن تھی۔ جبکہ سی این سی کسی ایسی مشین پر استعمال کیا جاتا ہے جو اس سے قبل انسانی مدد سے چل رہی ہو۔ آج کل سلائی مشینیں بھی سی...
  4. ظفر سلام

    سی این سی اصطلاحات کا اردو ترجمہ

    لوہا، اسٹیل، لکڑی وغیرہ کاٹنے کی مشینیں روایتی اور سی این سی، دونوں انداز کی موجود ہیں۔ سی این سی مشینیں جو کام منٹوں اور گھنٹوں میں سرانجام دے سکتی ہیں وہی کام روایتی طریقوں سے کرنے میں مہینے لگ جاتے ہیں۔ گاڑیوں کے پرزے عمومی طور پر سی این سی مشینوں پر ہی تیار کیے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر یہ...
  5. ظفر سلام

    سی این سی اصطلاحات کا اردو ترجمہ

    سی این سی مخفف ہے کمپیوٹر نیومیریکل کنٹرول کا (computer numerical control)- کمپیوٹر کی مدد سے کسی مشین کے افعال کو کنٹرول کرنے کو سی این سی کہتے ہیں۔
  6. ظفر سلام

    سی این سی اصطلاحات کا اردو ترجمہ

    یہ زیادہ بہتر لگ رہا ہے۔
  7. ظفر سلام

    سی این سی اصطلاحات کا اردو ترجمہ

    مزید کچھ الفاظ جن کے مترادفات درکار ہیں۔ synchronize surface finish - کسی سطح کا کھردرا یا ہموار ہونا override
  8. ظفر سلام

    سی این سی اصطلاحات کا اردو ترجمہ

    درست کہا آپ نے امین میاں۔ گو کہ یہ الفاظ ہمارے لیے روز مرہ ذخیرہ الفاظ کا حصہ ہیں مگر بیشتر محفلین کے لیے اجنبی ہیں۔ ان میں سے کچھ کی ہم وضاحت کرتے چلیں۔ linear interpolation - سیدھی لکیر میں حرکت یا اس حرکت کا حساب کتاب کرنے کو لینیئر انٹرپولیشن کہتے ہیں۔ سی این سی کی اصطلاح میں دو یا اس سے...
  9. ظفر سلام

    سی این سی اصطلاحات کا اردو ترجمہ

    یہاں cycle سے مراد کوئی ایسا کام ہے جس کو بار بار دہرایا جائے۔ حدِ لطیف ہمارے ذہن میں بھی تھا مگر نیم خواندہ افراد کے لیے کچھ زیادہ ثقیل لگتا ہے۔
  10. ظفر سلام

    سی این سی اصطلاحات کا اردو ترجمہ

    cartesian coordinates بمعنی” کارتیسی متناسق“۔ ہمیں شک تھا کہ اردو میں کچھ ایسا ہی بھاری بھرکم لفظ اس کے لیے ہو گا۔ اس لیے ہم نے اس کو اپنے ترجمے میں کوآرڈینیٹ ہی لکھا تھا۔
  11. ظفر سلام

    سی این سی اصطلاحات کا اردو ترجمہ

    بیشتر عمومی مشینی اصطلاحات کے تراجم دلی کی کرخنداری زبان میں موجود ہیں جنہیں ہم نے انہی معنوں میں محفوظ کرنے کی کوشش کی ہے۔ جیسے: ٍFeed - چال Thread - چوڑی Gibs - مستر Right angle - گُنیا Thread pitch - دوڑ Lathe machine - خراد مشین کچھ اصطلاحات جن کے مناسب اردو مترادفات کی تلاش ہے وہ یہ ہیں۔...
  12. ظفر سلام

    سی این سی اصطلاحات کا اردو ترجمہ

    قیصرانی صاحب، یہ محض سیون سیگمنٹ فونٹس ہیں اور امیج کا حصہ ہیں۔ ان کو میں پہلے ہی اردو ورژن میں تبدیل کر چکا ہوں۔ Ref. all home کا ترجمہ میں نے یہاں "ابتدا" کیا ہے جو مہمل محسوس ہوتا ہے۔ اسی طرح کے الفاظ کے بہتر معانی کی تلاش میں ہوں۔
  13. ظفر سلام

    سی این سی اصطلاحات کا اردو ترجمہ

    السلام علیکم۔ اس سے قبل ایک اور دھاگے میں اپنا تعارف پیش کر چکا ہوں۔ میں نے سی این سی کنٹرول اور اس سے متعلقہ فنی مواد کے اردو ترجمے کے کام کا آغاز کیا ہے۔ اس کام کو میں نے تین مراحل میں تقسیم کیا ہے۔ پہلا مرحلہ کمپیوٹر GUI کو اردو میں ڈھالنے کا ہے۔ یہ کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے۔ ملاحظہ کیجیے یہ...
  14. ظفر سلام

    تعارف اردو میں فنی مواد کی جستجو

    اردو زبان کی خوبصورتی ایسے تراجم سے مجروح ہوتی ہے جیسے keyboard کا ترجمہ کلیدی تختہ۔ ایسے بھونڈے ترجموں سے تو بہتر ہے کہ ہم اسے اردو میں بھی کی بورڈ ہی کہیں۔ Axis کو اردو میں ایکسز لکھنے کی بجائے اگر محور لکھا جائے تو کہیں زیادہ مناسب لگتا ہے۔
  15. ظفر سلام

    تعارف اردو میں فنی مواد کی جستجو

    شکریہ الف عین صاحب۔ میرے نزدیک دھاگہ، تھریڈکا لفظی معنی ہے۔ 'تانا بانا' انگریزی لفظ weave کے زیادہ قریب ہے۔ "سلسلہ" مجھے قریب ترین لگا۔ اب اگر دھاگہ ہی رائج العام ہے تو ہمیں بھی یہی منظور ہے مگر "کراہت" کے ساتھ :lol:
  16. ظفر سلام

    تعارف اردو میں فنی مواد کی جستجو

    شکریہ دوست۔ مشیننگ ٹیکنالوجی میں پرانی اصطلاحات اردو میں رائج العام ہیں۔ دلی سے تعلق رکھنے والے کارخانے داروں کے ہاں (جنہیں ٹکسالی زبان میں کرخندار کہا جاتا ہے) ان اصطلاحات کا استعمال عام ہے۔ ہمیں اس ذخیرہ الفاظ کو نئی ٹیکنالوجی کی انگریزی اصطلاحات کے ساتھ ضم کرنا ہے۔ اور اس بات کا بھی خیال...
  17. ظفر سلام

    تعارف اردو میں فنی مواد کی جستجو

    نبیل صاحب، آپ نے درست فرمایا کہ سی این سی ٹیکنالوجی جدید ترین ٹیکنالوجی ہے۔ مگر اس کے پیچھے بنیادی مشین وہی ہے جو یہاں کے نیم خواندہ مستری برسوں سے استعمال کر رہے ہیں۔ ان لوگوں کو کمپیوٹر اور سی این سی کی خواندگی اردو زبان میں مہیا کر کے ہم مفید افرادی قوت میں کئی گنا اضافہ کر سکتے ہیں۔
  18. ظفر سلام

    تعارف اردو میں فنی مواد کی جستجو

    قیصرانی صاحب، CNC کس کا مخفف ہے یہ تو عاطف صاحب نے بتا ہی دیا ہے۔ مزید وضاحت کرتا چلوں کہ نیم خواندہ افرادی قوت سے میری مراد وہ افراد ہیں جو روایتی مشینوں کو استعمال کرنے کے تو ماہر ہیں لیکن جب انہی مشینوں پر کمپیوٹر کنٹرول لگا دیا جائے تو وہ ان کے لیے یکدم اجنبی ہو جاتی ہیں- عاطف بٹ صاحب، آپ...
  19. ظفر سلام

    تعارف اردو میں فنی مواد کی جستجو

    محفل میں اس پر تپاک استقبال کے لیے بے حد ممنون ہوں۔ اپنے شعبے کی فنی اصطلاحات کے ترجمے کے لیے میں ایک الگ دھاگے سے ابتدا کروں گا۔ چند سوالات جو اس محفل کے حوالے سے ذہن میں اٹھ رہے ہیں حاضر خدمت ہیں۔ 1- اردو متن کے بیچ میں انگریزی ٹائپ کرنے کا یہاں آسان طریقہ کیا ہے۔ 2- تھریڈ کا ترجمہ دھاگہ کچھ...
Top