نتائج تلاش

  1. ضمیر

    ابجد 2013 اوپن سورس یونیکوڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر

    میں نے ابھی مکمل آزمائش نہیں کی لیکن جتنی بھی کی ہے اچھا چل رہا ہے۔ میرے پاس ایچ پی کا لیپ ٹاپ ہے جس کی سکرین 1366 بائی 768 ہے اور ونڈوز 7 ہے بمعہ مکمل اَپ ڈیٹس۔
  2. ضمیر

    جائیداد کی تقسیم کااسلامی طریقہ کار کیا ہے۔

    جزاک اللہ خیر، مجھے کافی وقت سے اس قسم کے کیلکولیٹر کی تلاش تھی۔
  3. ضمیر

    تعارف ایک نیا رکن!

    بہت شکریہ عائشہ بہن، ڈاکٹر شفیق الرحمان صاحب اور فارقلیط رحمانی صاحب۔ فارقلیط صاحب میرے بارے میں کچھ خاص تو نہیں ہے۔ پاکستان میں پشاور سے تعلق ہے۔ آج کل بسلسلہء روزگار افریقہ کے ایک ملک کانگو میں مقیم ہوں۔ تعلیم الیکٹرونک + کمپیوٹر۔ اور شوق بھی کمپیوٹر کا ہی ہے، اس کے علاوہ کتب بینی اور فلم (اگر...
  4. ضمیر

    تعارف ایک نیا رکن!

    سید عاطف علی صاحب! اتفاق نہیں ہوا اس کتاب کے پڑھنے کا۔ آسی صاحب! بہت خوب کیا موقع کی شاعری ہے۔ کاش کہ ہم بھی ایسے نامہ بھیج کر منگوا سکتے آم۔
  5. ضمیر

    تعارف ایک نیا رکن!

    امجد میانداد بھائی اتنی زبانوں میں خوش آمدید۔ بہت اچھا لگا :applause::bighug:
  6. ضمیر

    تعارف ایک نیا رکن!

    آسی صاحب! آم اور اچھے نہ لگیں؟ یہ تو بہت حیرت کی بات ہے؟ ہم تو آم نہ کھائیں تو گرمی کا موسم گرمی کا لگتا ہی نہیں ہے۔ :lol:
  7. ضمیر

    تعارف ایک نیا رکن!

    جی جناب سچ مچ جنگل بھی ہیں، جانور بھی ہیں، دریا بھی ہیں۔ قصہ کہانیاں بھی کچھ نہ کچھ حقیقت کا روپ لیے ہوئے ہوتی ہیں۔کچھ شہروں میں تو بجلی بھی نہیں ہے ابھی تک اور سڑکیں بھی کچی ہیں۔ بارشیں بہت ہوتی ہیں اور موسم معتدل رہتا ہے۔ سردی نہیں ہوتی وہاں۔
  8. ضمیر

    تعارف ایک نیا رکن!

    انشاء اللہ ضرور جناب! :)
  9. ضمیر

    تعارف ایک نیا رکن!

    محب علوی صاحب! میں تو ایک ادنیٰ طالب علم ہوں۔ آپ جیسے اساتذہ اکرام سے کچھ نہ کچھ سیکھ لیتا ہوں۔ بنیادی طور پر میں الیکٹرانکس انجینیر ہوں اور کمپیوٹر ہارڈویئر کا بھی ڈپلومہ ہے۔ اور آپ کو تو پتہ ہی ہے کہ ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ اس لیے دونوں میں ہی دلچسپی ہے۔ ویب سائیٹ...
  10. ضمیر

    تعارف ایک نیا رکن!

    انیس الرحمن بھائی آپ نے تو آم کی شکل دکھا کر تڑپا دیا ہے۔ کیوں کہ جہاں میں ہوں وہاں آم نہیں ملتا :cry: ہوتا بھی ہے تو عجیب سے ذائقہ والا۔
  11. ضمیر

    گرافکس کورل ڈرا میں ڈائریکٹ اردو لکھیں۔

    جناب فہیم صاحب! میں نے آپ کا کیبورڈ انسٹال کیا ہے لیکن ابھی بھی وہی مسئلہ ہے کہ الفاظ صحیح نہیں لکھے جا رہے۔ جیسا کہ اگر میں ضمیر لکھنا چاہوں تو ضم ی ر لکھا جاتا ہے کورل ڈرا میں۔ کوئی حل ہو تو بتائیے۔ ایکس پی میرے پاس نہیں ہے تو پہلا طریقہ میں استعمال نہیں کر سکتا۔ شکریہ!
  12. ضمیر

    کورل ڈرا میں براہ راست اردو کا استعمال؟

    بہت شکریہ متلاشی بھائی، اب سپورٹ کے شامل ہونے تک انتظار کرنا پڑے گا۔ ایک نہ ایک دن تو ہو ہی جائے گی۔ انشاء اللہ۔
  13. ضمیر

    کورل ڈرا میں براہ راست اردو کا استعمال؟

    السلام و علیکم میرے پاس پاک اردو انسٹالر انسٹالڈ ہے۔ میں اردو کو براہ راست فوٹوشاپ اور کورل ڈرا میں استعمال کرنا چاہتا ہوں۔ فوٹو شاپ کا مشرق وسطیٰ کا ورژن تو شاید کام کر جائے لیکن کورل ڈرا میں جب میں اردو لکھتا ہوں تو وہ صحیح نہیں لکھی جاتی مثال کے طور پر اگر میں ضمیر لکھتا ہوں تو کورل ڈرا اس...
  14. ضمیر

    اوقات الصلوۃ سافٹویئر

    السلام وعلیکم! محترم یہ سافٹ وئیر ویسے تو بہت اچھا ہے لیکن اس میں بہت سے شہروں (افریقہ کے خاص طور پر) کے کوآرڈینیٹس صحیح نہیں ہیں۔ میں نے افریقہ کے ایک ملک کانگو کے شہر Tshikapa کا دیکھا تو اس کی ویلیو منفی ہونی چاہیئے جو کہ نہیں ہے اور نہ ہی اس میں تدوین ہو رہی ہے۔ کانگو کے اکثر شہروں کی...
  15. ضمیر

    یسرالقرآن کی ضرورت ہے

    السلام وعلیکم! میرے پاس ایک قاعدہ ہے، قرآنی قاعدہ کے نام سے، امید ہے کہ یہ بھی آپ کے کام آئے گا۔ اس میں سب سے اچھی بات کہ اشکال کے ذریعے حروف کی ادائیگی سکھائی گئی ہے۔ دعاؤں کا طلب گار۔ لنک یہ ہے: http://goo.gl/JpO4
  16. ضمیر

    اپنی ای میلز سے اٹیچمنٹ کو ڈاؤن لوڈ کریں۔

    ہم میں سے بہت سے کئی سال سے ویب ای میل کی خدمات (جی میل، یاہو، ہاٹ میل وغیرہ) استعمال کر رہے ہیں. آپ کی کئی اہم دستاویزات یا تصاویر، ان میں موجود ہوں گی جو کہ ہم میں سے کوئی بھی کھونا نہیں چاہتا۔ آپ اگر صرف اپنے ای میل اکاؤنٹس سے ان اٹیچمنٹ کو ڈاؤن لوڈ چاہتے ہیں، تو ایک طریقہ ہر ای میل...
  17. ضمیر

    ایک گانے کی تلاش ہے!

    السلام و علیکم! مجھے ایک گانے کی تلاش ہے۔ بہت عرصہ پہلے پی ٹی وی پر سنا تھا لیکن باوجود تلاش کے وہ نہیں مل سکا۔ اگر کوئی رکنِ محفل مدد کر سکے اس سلسلہ میں تو ممنوں ہوں گا۔ گانے کے بول کچھ اس طرح ہیں "پیا ملن کو ترسے ہیں دو نین" گلوکار کا نام نہہں یاد، بس اتنا یاد ہے کہ ایک صاحب اچھی خاصی عمر...
  18. ضمیر

    تعارف ایک نیا رکن!

    بہت شکریہ الف عین صاحب، ادب کے ساتھ عرض ہے کہ اتفاق سے میں ابھی تک کانگو کے جنگلوں میں نہیں گیا، صرف شہروں تک محدود ہوں۔
  19. ضمیر

    تعارف ایک نیا رکن!

    بہت بہت شکریہ، نوازش، آپ سب کی بھر پور پذیرائی کا۔ امید ہے کہ یہاں وقت اچھا گزرے گا۔ انشاء اللہ
  20. ضمیر

    تعارف ایک نیا رکن!

    بہت شکریہ۔ میں آج کل افریقہ کے ایک ملک کانگو میں تعینات ہوں۔ پاکستان میں پشاور سے تعلق ہے۔ کمپیوٹر میری پہلی دلچسپی ہے۔ پھر کتابیں پڑھنا اور اگر وقت ہو تو کوئی اچھی فلم دیکھنا۔ شہزاد ضمیر
Top