نتائج تلاش

  1. ھ

    گھوڑا اور گدھا

    مجھے بہت پہلے سے شک تھا کہ نواز شریف صاحب کو شاید مزاح نگار بننے کا شوق ہے۔ انتہائی مزاحیہ بات بھی اتنی سنجیدگی سے کرتے ہیں جیسے پی ٹی وی کا خبرنامہ۔ ایک دفعہ کہہ رہے تھے کہ مارشل لاء سے پہلے سب مجھ سے کہہ رہے تھے، قدم بڑھاؤ نواز شریف، ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ لیکن جب پیچھے دیکھا تو کوئی بھی نہیں...
  2. ھ

    ابن الوقت

    وہ بہت غصے میں دفتر میں داخل ہوا۔ دروازہ بند کرنے کا انداز ظاہر کررہا تھا جیسے کسی سے لڑ جھگڑ کر آیا ہو۔ آتے ہی کہنے لگا، یہ کیا بدتمیزی ہے؟ تم لوگ کیا نئے نئے اصول بناتے ہو؟ ناک میں دم کرکے رکھا ہے۔ یہ رپورٹ دو، وہ رپورٹ لکھو۔ ہم لوگ اپنا بھی کوئی کام کرسکتے ہیں یا پھر صرف آپ جیسے دفتری لوگوں...
  3. ھ

    باتونی کی باتیں ۔۔۔۔ نوٹنکی ٹی وی سے

    السلام علیکم ناظرین، 'باتونی کی باتیں' پروگرام میں آپ کا میزبان باتونی حاضر ہے۔ آج ہم پاکستان کے قبائلی علاقوں میں جاری بدامنی اور فوجی آپریشن پر بات کریں گے۔ ہمارے ساتھ موجود ہیں اسلام آباد اسٹوڈیو‌ میں جناب بے بس اور لاہور اسٹوڈیو میں جناب بقراط۔ تو گفتگو کا آغاز کرتے ہیں، بے بس صاحب یہ...
  4. ھ

    گدھوں کا اجلاس اور حاسدین کا پروپیگنڈا

    ہم نے گدھوں کے اجلاس کی کارروائی کیا نشر کردی، ایسے لگتا ہے یار لوگوں کو ایک موقع مل گیا اس بندہ ناچیز کو پھنسانے کا۔ کوئی کہتا ہے ایسے لگ رہا ہے جیسے ہم نے پاکستانی پارلیمنٹ کی بات کی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ توبہ توبہ ۔۔۔۔ کسی صاحب کو لگ رہا ہے کہ گدھوں کے اجلاس میں گدھے ہی جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ اسی لئے فورم...
  5. ھ

    گدھوں کا اجلاس

    ' ڈھینچوں ڈھینچوں ۔۔۔۔۔۔ بستی کے سارے گدھے متوجہ ہوں! ایک ضروری اعلان ہے۔ کل دوپہر بستی کے سارے گدھے ایک نہایت اہم معاملے پر منعقد کی جانے والی اجلاس میں حصہ لینے کے لئے ہائی اسکول کے پچھواڑے میں واقع کھیت میں پہنچ جائیں۔ یاد رہے سب کی شرکت لازمی ہے۔ غیر حاضری کی کوئی گنجائش نہیں۔ بغیر کسی عذر...
  6. ھ

    جوتا گردی

    دن بھر کی تازہ ترین خبروں کے ساتھ گلفام خان حاضر ہے۔ سب سے پہلے ایک نظر آج کی اہم ترین خبر پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج ایک پرہجوم جلسے کے دوران جناب لاچاری پر ایک جوتا کش حملہ ہوا، جس میں وہ بال بال بچ گئے۔ حملہ آور، جس کی عمر تقریباً 50 سال بتائی جارہی ہے، سندھی ٹوپی پہنے ہوئے تھا، اور اس کی ہلکی...
  7. ھ

    ٹی وی

    بچپن کے دن، جب گھر میں کسی بڑے بزرگ سے رات کے وقت کہانیاں سنتے تھے، ایک عجب دور تھا۔ بڑی شدت کے ساتھ اس وقت کا انتظار رہتا تھا کہ کب رات کا کھانا کھائیں اور کہانی سنیں۔ اکثر اوقات کہانی لمبی ہوجاتی تھی، اور باقی آئندہ کا کہہ کر زبردستی سونے کے لئے بھیج دیا جاتا۔ اس صورت میں اکثر نیند آنکھوں سے...
  8. ھ

    تعارف ھارون اعظم کا تعارف

    السلام علیکم، میرا نام ھارون اعظم ہے. تعلق ضلع صوابی، خیبر پختونخواہ سے ہے. فی الحال روزگار کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں مقیم ہوں. اردو فورمز پر کچھ عرصے سے آتا جاتا رہتا ہوں. پسندیدہ مشاغل میں انٹرنیٹ، کتابیں پڑھنا (یا پڑھنے کوشش کرنا) وغیرہ. امید ہے آپ دوستوں کے ساتھ اچھا وقت...
  9. ھ

    وہ جنہیں سرخ روشنائی سے منافق لکھا گیا!

    السلام علیکم، آج کل مختلف اردو فورمز پر مختلف اختلافی مسائل پر ہونے والی بحث دیکھ کر کچھ پرانے واقعات ذہن میں تازہ ہوگئے۔ یہ 1999ء کی بات ہے، اس وقت میں دسویں جماعت میں پڑھ رہا تھا۔ اسکول کے بعد ترجمے کے لئے دیوبندی مسلک کے ایک عالم کے پاس جاتا تھا۔ جبکہ صبح کے ٹائم ایک بریلوی عالم دین سے فقہ...
  10. ھ

    تیسرا ہاتھ

    تیسرا ہاتھ آج کل بہت پریشان ہے۔ جسے دیکھو اسی کو ہی مطعون کئے جا رہا ہے۔ کہیں دھماکہ ہوتا ہے تو ذمہ داری تیسرے ہاتھ کی، لڑائی ہوتی ہے تو کہا جاتا ہے، تیسرا ہاتھ ملوث ہے۔ تیسرا ہاتھ بہت تیزی کے ساتھ مشہور ہوتا جارہا ہے۔ وہ حیران بھی ہے، کہ یار لوگ اپنی نیکیاں اس کے کھاتے میں کیوں ڈال رہے ہیں؟...
Top