نتائج تلاش

  1. محسن احمد محسن

    "کڑی ہے دھوپ، سایہ بھی نہیں ہے" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

    شکریہ سر۔ جن جن باتوں کی آپ نے نشاندہی کی اُن کے بعد غزل کا روپ کچھ ایسا نکلا ہے۔ کڑی ہے دھوپ، سایہ بھی نہیں ہے کہیں پہ سر چھپایا بھی نہیں ہے - لگی ہے تو جلا ہے آشیانہ لگی کو پھر بجھایا بھی نہیں ہے - پرندہ آسماں کو چھُو رہا ہے ابھی میں نے اڑایا بھی نہیں ہے - رقیبوں کو کہانی تک سنائی ہمیں تو کچھ...
  2. محسن احمد محسن

    "کڑی ہے دھوپ، سایہ بھی نہیں ہے" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

    کچھ خاص آمد نہیں ہو رہی۔ یہ دیکھیے یہ مستی بزمِ رنداں کی عجب ہے کسی کو کچھ پلایا بھی نہیں ہے یا ترے آنے پہ جھومے جا رہے ہیں ابھی تُو نے پلایا بھی نہیں ہے
  3. محسن احمد محسن

    "کڑی ہے دھوپ، سایہ بھی نہیں ہے" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

    سازِ ہستی کیسا رہے گا ؟ سنا ہے سازِ ہستی جس کسی نے اُسے پھر ہوش آیا بھی نہیں ہے
  4. محسن احمد محسن

    "کڑی ہے دھوپ، سایہ بھی نہیں ہے" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

    کڑی ہے دھوپ، سایہ بھی نہیں ہے کہیں پہ سر چھپایا بھی نہیں ہے - لگی ہے تو جلا ہے آشیانہ لگی کو پھر بجھایا بھی نہیں ہے - پرندہ آسماں کو چھُو رہا ہے ابھی میں نے اڑایا بھی نہیں ہے - رقیبوں کو کہانی تک سنائی ہمیں تو کچھ بتایا بھی نہیں ہے - سنا ہے راگِ ہستی جس کسی نے اسے پھر ہوش آیا بھی نہیں ہے...
  5. محسن احمد محسن

    "خاک پر جو نگیں دیکھا ہے" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

    میں نے جو غزل کہی اُس کے افاعیل کچھ یوں ہیں فاعلن فاعلن فعلاتن (تیسرے رکن میں ع ساکن ہے) جب کہ اصل بحر متدارک مسدس سالم ہے جس کے افاعیل فاعلن فاعلن فاعلن ہیں۔ ذرا رہنمائی فرما دیں کہ اگر بحر میں زحافات کرنا ہوں تو کن اصولوں کی بنیاد پر کرتے ہیں۔ شکریہ :) :)
  6. محسن احمد محسن

    "خاک پر جو نگیں دیکھا ہے" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

    میں نے کافی سر کھپائی کی ، پھر اس چیز کو چھوڑ دیا۔ یہاں اپنے علاقے میں ایک حضرت کو ڈھونڈا ہے۔ امید ہے اُن سے یہ چیز سیکھنے کو ملے۔ اس سائیٹ پر بھی میرا آنے کا مقصد یہی ہے کہ میرا بحر والا مسئلہ کوئی حل کر دے۔ میں کسی ایک مصرعے کے لیے خود سے افاعیل بنا کر پھر اُنہی افاعیل پر باقی اشعار کہتا ہوں۔...
  7. محسن احمد محسن

    "خاک پر جو نگیں دیکھا ہے" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

    سر میرے ساتھ یہ مسئلہ ہے کہ مجھے بحر کی سمجھ نہیں لگتی۔ جب کوئی مصرعہ میرے ذہن میں آتا ہے تو میں اُسے لکھ لیتا ہوں اور پھر باقی کے سب مصرعے اُسی کے مطابق تقطیع کر لیتا ہوں۔ میں یہ نہیں پہچان پاتا کہ یہ بحر کون سی ہے۔ بعض اوقات انٹر نیٹ پر چیک کر لیتا ہوں۔ کیا یہ ضروری ہے کہ آپ جو غزل کہیں وہ...
  8. محسن احمد محسن

    "خاک پر جو نگیں دیکھا ہے" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

    خاک پر جو نگیں دیکھا ہے نقشِ پائے حسیں دیکھا ہے - آسماں نے ترے قدموں کو آج بن کے زمیں دیکھا ہے - ایک ہالہ تری زلفوں کا چاند نے بھی نہیں دیکھا ہے - راز بن کے ترے سینے میں ایک گہرا یقیں دیکھا ہے - گھر جلا کر چمن میں اپنا آہ بھرتے مکیں دیکھا ہے - پس نہیں تھا ترا ﷺ سایہ بھی کب، کہاں تھا،...
  9. محسن احمد محسن

    "غم دل کے سفینے میں چھپا رکھا ہے" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

    تو پھر میں اُسی کو ہی رہنے دیتا ہوں۔ آج آپ سے مزید کچھ باتیں سیکھنے کو ملیں۔ میں آئندہ کوشش کروں گا کہ ان سب باتوں کا خیال رکھوں۔ آپ کا نہایت شکر گزار ہوں۔ انشا اللہ جلد حاضر ہوں گا۔ :) :) :)
  10. محسن احمد محسن

    "غم دل کے سفینے میں چھپا رکھا ہے" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

    سر مطلع کے لیے کچھ خاص نہیں مل رہا مجھے۔ مطلع اگر کچھ یوں ہو تو کیسا رہے گا ؟ دل ہم نے سبھی پر ہی کھُلا رکھا ہے اُس پر یہ ستم سب نے دُکھا رکھا ہے دوسرا آپ نے جو زمانے کی طرف اشارہ کیا۔ اگر اسے کچھ یوں کر دوں تو کیسا رہے گا رہ پوچھے، ذرا ٹھہرے مسافر کوئی گھر ہم نے ہمیشہ ہی کھلا رکھا ہے (وگرنہ...
  11. محسن احمد محسن

    "غم دل کے سفینے میں چھپا رکھا ہے" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

    سر حوصلہ افزائی کا بے حد شکریہ۔ جن باتوں کی طرف آپ نے اشارہ کیا ، میں ان پر کچھ کام کر کے دوبارہ حاضر ہوتا ہوں۔
  12. محسن احمد محسن

    "غم دل کے سفینے میں چھپا رکھا ہے" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

    غم دل کے سفینے میں چھپا رکھا ہے دل ہم نے قرینے سے سجا رکھا ہے - رہ پوچھے، ذرا ٹھہرے مسافر کوئی گھر ہم نے زمانے میں کھلا رکھا ہے - لَو ہے ہی نہیں اب کے ذرا دیکھو تو کہنے کو دیا سب نے جلا رکھا ہے - کھویا تھا جسے ہم نے ترے پہلو میں دل اب بھی ترے دل سے لگا رکھا ہے - کچھ تھا ہی نہیں گھر میں...
  13. محسن احمد محسن

    اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ۔ '' پڑی ہے کن کے پہلو میں مری بھی التجا محسؔن''

    ایک اور بات بھی بتا دیجیے۔ ایسے الفاظ جن میں "آ" آئے، اٗن کو ہم کیسے تقطیع کریں گے۔
  14. محسن احمد محسن

    اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ۔ '' پڑی ہے کن کے پہلو میں مری بھی التجا محسؔن''

    سر آپ کا بے حد شکریہ۔ بس ایک سر بے حد شکریہ۔ آپ نے کہا کہ "کبھی نہ یہاں ’کبھی نا‘ تقطیع ہوتا ہے۔ نہ کے معنوں میں یہ محض یک حرفی درست ہونا چاہیے۔" میں تقطیع کے معاملے میں کافی کمزور ہوں۔ اپنی اس بات کی ذرا وضاحت کر دیجیے۔ ایک بار پھر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔ :)
  15. محسن احمد محسن

    اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ۔ '' پڑی ہے کن کے پہلو میں مری بھی التجا محسؔن''

    سر تھوڑی بہت کوشش کی ہی، ایک بار پھر آپ کو زحمت دینا چاہوں گا، شکریہ :) پڑی ہے کُن کے پہلو میں مری بھی التجا محسؔن الہٰی تُو کرم کر دے، بہت ہے نارسا محسؔن (شاید اب معنی کچھ حد تک واضح ہے) یہ دل ہے گھر تمنا کا، یہاں بے حد اذیت ہے یہ گھر تیرا ٹھکانا ہے، یہاں تو سر اٹھا محسؔن (بغیر کسی تبدیلی کے)...
Top