یہ کام تو پھر ماہرین گمپ یا فوٹوشاپ ہی کر سکیں گے ، شمشاد بھائی میں جب تک صفحات اپلوڈ کروں آپ دیکھیے کہ کون کون ماہرین یہاں جمع ہیں جو اس سلسلے میں مدد کر سکیں ۔
شکریہ زکریا بھائی ، مجھے ذہن میں یہی سوال تھا اچھا ہوا آپ نے ذکر کیا اس کا ۔ اسکین تو لے چکی ہوں ، پراسیس سے کیا مراد ہے آپ کی اس بارے میں بتائیں پلیز ۔
شمشاد بھائی ، تمام صفحات میں ترتیب سے اپڈیٹ کر دیے ہیں ۔ آپ جدول اپڈیٹ کر لیجیے ۔
جو صفحات شجرہ پر مشتمل ہیں اور کمپوز نہیں ہونا ہیں وہ فی الحال میں لائبریری کے ایف ٹی پی اکاؤنٹ میں اپلوڈ کر رہی ہوں ۔