کی حالت ایسی متغیر ہو گئی تھی کہ اُنکی ماہیت معلوم ہونی مشکل تھی ۔ پھر اکثر عمارتونکے عرض و طول و ارتفاع کی پیمائش کرنی ، ہر ایک عمارت کی صورتِ حال قلمبند کرنی ، کتبوں کی چربی اُتارنے اور ہر ایک کتبے کو بعینہ اُس کے اصلی خط میں دکھانا ، ہر ٹوٹی پُھوٹی عمارت کو نقشہ جوں کا توں مصور سے کھچوانا اور...