مجھے تو میڈیا مالکان سے ہمدردی ہے۔ :)
بےچاروں نے لاکھوں روپے خرچ کر کے لانگ ریینج ڈرون کیمرے لیے، اور وہ دو، تین سو میٹر تک جا کر واپس موڑنے پڑ جاتے ہیں ;)
پی ٹی آئی کے ایک انتہائی مخلص کارکن نے فیس بک پر اپنے گروپ میں یہ تجویز بھیجی ہے۔
(تمام ایم این ائے کو مارچ سے واپس بھیجا جائے اورہدایت کی جائے ہر ایم این ائے 5000 کارکن بمعہ ٹرانسپورٹ ۔ رہائش اور خوراک کی ذمہ داری کے ساتھ کل تک جلسہ گاہ میں لائے
اس طرح ہر ایم پی ائے کو 3000 کا ٹاسک دیا جائے...
حیران کن۔
پارٹی اپنی ساری کشتیاں جلا آئی ہے اور یہاں پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات لڑنے والوں کے پاس وقت ہی نہیں۔
ویسے اگر کل آ گیا تو شام کو مجمع خوب ہو گا:)
موجودہ آئین کے مطابق عدالت سے سزا یافتہ شخص کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نا اہل ہوتا ہے۔
اس طرح ایف آئی آر کٹنے سے عوامی عہدوں کے لیے نااہلی ہو تو شاید پاکستان میں کوئی بھی شخص انتخابات میں حصہ ہی نا لے سکے۔