انقلابی مارچ کے آبپارہ قیام کے دوران تقریباً تمام آزاد ذرائع شرکا کی تعداد18سے 22 ہزار بتا رہے تھے، اور اب یہی تعداد 5 سے 7 ہزار کے درمیان ہے۔ شرکا کی تعداد کے کم ہونے کو نا تو مکمل طور پر کرائے کے انقلابیوں کا جانا کہا جا سکتا ہے اور نا ہی اسے قطعیت کے ساتھ جھوٹ اور پرو پیگنڈا کہہ دینا مناسب ہے