ہمارا خیال تھا کہ شاید گزشتہ چار پانچ ماہ کے خشک موسم کی وجہ سے یہاں کے چشمے بھی خشک پڑے ہوں گے، تاہم ہمارے خدشات کے برعکس ابھی بھی چشموں میں پانی کافی مقدار میں تھا۔ ابتدا ہی میں ایک چشمہ تیز دھارے کی صورت میں بہتا دکھائی دیا، جس کا پانی ایک میدان نما باغ میں بھی پھیلا ہوا تھا۔