سکیسر کی بیس پہ اوچھالی گاؤں ہے جس کے ساتھ ہی اوچھالی جھیل واقع ہے۔ یہ ایک بہت بڑی جھیل ہے۔ میرے خیال میں منچھر جھیل کے علاوہ پاکستان میں شاید ہی کوئی جھیل اوچھالی سے بڑی ہو۔ جھیل میں اندر تک جاتی ایک سڑک بھی بنائی گئی ہے، جس کا ابتدائی حصہ سلامت ہے جبکہ آخر کا کافی حصہ اس حد تک ٹوٹ چکا ہے کہ اس...