پتہ نہیں کیوں آج کل مجھے لگ رہا ہے جیسے پچھلے کچھ دنوں سے وقت کا پہیہ بہت تیزی سے گھومنے لگا ہے۔ واقعات اتنی تیزی سے ایک کے بعد ایک رونما ہورہے ہیں کہ کچھ سمجھ نہیں آتا۔ اس تیز رفتاری کا المیہ یہ ہے کہ نہ تو ہم کسی کا غم کر پاتے ہیں نہ کوئی خوشی منا پاتے ہیں ۔ واقعات کی یلغار میں سمجھ نہیں...
انا للہ و انا الیہ راجعون
بہت ہی افسوس ناک خبر ہے۔ عبید اللہ علیم اُن گنے چنے لوگوں میں سے تھے جو تہذیب کے ذکر پر ضرور یاد آتے ہیں۔ اتنی خوبصورت گفتگو، ایسا مہذب لب و لہجہ، دل موہ لینے والا انداز ۔ جب بھی کبھی عبیداللہ بیگ اور قریش پور کا کسوٹی پروگرام دیکھنے کا اتفاق ہوا دل نے یہی چاہا کہ...
اب تو سنا ہے وزیرِ لوڈ شیڈنگ کو وزیرِ اعظم بنایا جا رہا ہے۔
گذشتہ عہد گزرنے میں ہی نہیں آتا
یہ حادثہ بھی لکھو معجزوں کے خانے میں
جو رد ہوئے تھے جہاں میں کئی صدی پہلے
وہ لوگ ہم پہ مسلط ہیں اس زمانے میں
جون ایلیا
آپ کیا کہتے ہیں؟
اب تو سنا ہے وزیرِ لوڈ شیڈنگ کو وزیرِ اعظم بنایا جا رہا ہے۔
گذشتہ عہد گزرنے میں ہی نہیں آتا
یہ حادثہ بھی لکھو معجزوں کے خانے میں
جو رد ہوئے تھے جہاں میں کئی صدی پہلے
وہ لوگ ہم پہ مسلط ہیں اس زمانے میں
جون ایلیا
برگِ حنا تو بہت اچھا نام ہے۔
ہم نے تو آپ کو خوش آمدید بھی نہیں کہا اور یہاں اتنی ساری باتیں ہوگئیں۔ اب اتنے سارے صفحے کون پڑھے بس سب سے آخر میں ہم بھی خوش آمدید کہے دیتے ہیں۔
خوش رہیے اور محفل میں آنا جان رکھیے۔
باغباں ڈال رہا ہے گُل و گلزار پہ خاک
اب بھی میں چپ ہوں تو مجھ پر مرے اشعار پہ خاک
سرِ دربار ستادہ ہیں پئے منصب و جاہ
تُف بر اہلِ سخن و خلعت و دستار پہ خاک
آ کے دیکھو تو سہی شہر مرا کیسا ہے
سبزہ و گل کی جگہ ہے در و دیوار پہ خاک
بسکہ اک نانِ جویں رزقِ مشقت تھا فراز
آ گیا ڈال کے میں درہم و...