بھئی یہاں بیگم دستیاب نہیں تو ان سے کچھ مستعار لینے کا سوال ہی نہیں۔ ہم نے خود ہی پکوان بنا کر خود ہی تصاویر لیں، خود ہی ان کو چٹ کر گئے اور خود ہی ترکیب لکھی، کہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے۔ :) :) :)
بھئی کچھ لوگوں کے پاس تو مائکرو ویو اوون بھی نہیں ہوتا۔ ویسے کچھ لوگ ان بوٹیوں میں سلائیاں بھونک کر سیخ کباب کی طرح بھی بھون سکتے ہیں، لیکن اس کوشش میں ملائی کا بیشتر حصہ ضائع ہو جائے گا۔ :) :) :)
بٹیا، اس تصویر سے ترکیب کی تصدیق مقصود ہے کہ کیا واقعی کھانے والے کے چہرے کے تاثرات ایسے ہیں جو پکوان کی لذت کے غماز ہوں، یا پھر کوئی اور بات ہے؟ :) :) :)
بھئی ہم نے اجزائے ترکیبی میں تحریف کی بہت گنجائش رکھی ہے، آپ چاندنی چوک کے مسالے ڈال دیں یا پھر چار مینار کے لیکن ہماری شکم زیادہ مسالوں کی متحمل نہیں ہو سکتی، اور پھر ہمیں گوشت اور ملائی کا ذائقہ چاہیے تھا، مسالوں میں اس کا گلا گھونٹنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ :) :) :)
تمہید:
بات شروع کرتے ہیں عنوان سے۔ یہ ملاوٹ والی ملائی نہیں بلکہ ملائکہ والی ملائی ہے، لیکن بالآخر ملاوٹ ہی کے مقصد کے لیے استعمال ہوگی۔ اور کباب کو ایسے سمجھ لیں کہ جیسے کسی کو کوئی شدید طعنہ دے دیا گیا ہو اور وہ جل بھن اٹھیں، گو کہ ہم اس کباب کو اس قدر نہیں جلائیں گے پھر بھی بھونتے ہوئے لطف...