ہمارا خیال ہے کہ بعض احباب اس لڑی کو یکسر مختلف رنگ دے رہے ہیں۔ بات سے بات نکال کر گفتگو کو آگے بڑھانا اچھی بات ہے لیکن بے سبب دل آزاری اور طنز کی کوشش سے سوائے تلخیوں کے کچھ حاصل نہیں ہوگا بجز اینکہ آئندہ ایسی شراکت کم ہو جائے گی۔ :) :) :)
حکم ناموں میں درج احکامات اپنی جگہ، ہمیں تو اس میں سب سے زیادہ دلچسپی اس کی تاریخی حیثیت کی وجہ سے ہے، نیز زبان و بیان اور انداز تحریر سے، کیونکہ آرکائیونگ ہماری ریسرچ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ :) :) :)