نتائج تلاش

  1. الف نظامی

    تاسف پروفیسر جعفر بلوچ انتقال فرما گئے

    نوید صادق صاحب یہ نظم ضرور یہاں لکھیں ۔ " بیعت " کا شدت سےا نتظار رہے گا اور اگر پروفیسر جعفر بلوچ مرحوم کی کوئی تصویر آپ کے پاس ہو تو وہ بھی شئیر کیجیے گا۔
  2. الف نظامی

    صلٰوۃ بر حبیب خدا صلی اللہ علیہ وسلم - 6

    اَللَّھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم وَ بَارِک عَلٰی حَبِیبِکَ شَفِیع ِ المُذنِبِینَ وَعَلٰی آلِہ وَاَصحَابِہ اَجمَعِینَ
  3. الف نظامی

    پاکستان میں ماحولیات کی تباہی۔

    کیا آپ نے اپنا درخت لگا دیا ہے؟ شجر کاری مہم میں حصہ لیجیے۔
  4. الف نظامی

    صلٰوۃ بر حبیب خدا صلی اللہ علیہ وسلم - 6

    اَللَّھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم وَ بَارِک عَلٰی حَبِیبِکَ شَفِیع ِ المُذنِبِینَ وَعَلٰی آلِہ وَاَصحَابِہ اَجمَعِینَ ۔
  5. الف نظامی

    تاسف پروفیسر جعفر بلوچ انتقال فرما گئے

    دوستو جشن تعیش میں نہ لے جاو مجھے مجھ کو فقر شہ والا سے حیا آتی ہے پروفیسر جعفر بلوچ مرحوم کی لکھی ہوئی چند نعتیں: پو پھٹی دیدہ و دل منور ہوئے آپ آئے تو سب نقش اجاگر ہوئے آنکھوں کا نور دل کی ضیا آپ ہی تو ہیں ہر تیرگی میں راہنما آپ ہی تو ہیں بڑھ کر امکانات تحسیں سے ان کی ہر ادا کون...
  6. الف نظامی

    پسندیدہ نعت

    بڑھ کر امکانات تحسیں سے ان کی ہر ادا کون کرسکتا ہے حق نعت پیغمبر ادا اللہ اللہ مدحت خیر الوری کے باب میں خود بخود ہوتا ہے مضمون دل مضطر ادا یاس آغشتہ بشر کی جان میں جان آگئی دیکھ کر خلق محمد کی رواں پرور ادا آپ کے در کی غلامی کا ملا جس کو شرف ہیں غلام اس کے فریدوں جاہ اسکندر ادا...
  7. الف نظامی

    پسندیدہ نعت

    آنکھوں کا نور دل کی ضیا آپ ہی تو ہیں ہر تیرگی میں راہنما آپ ہی تو ہیں تکرار و تثنیہ کو نہیں جس میں شائبہ وہ ایک شاہکار خدا آپ ہی تو ہیں جن سے ہر ایک مرحلہ کرب میں ہمیں درس ثبات و صبر ملا آپ ہی تو ہیں محتاج کون آپ کے دربار کا نہیں امیدگاہ شاہ و گدا آپ ہی تو ہیں ویران دل پہ ایک...
  8. الف نظامی

    پسندیدہ نعت

    پو پھٹی دیدہ و دل منور ہوئے آپ آئے تو سب نقش اجاگر ہوئے آپ آئے تو رحمت کی جھڑیاں لگیں آپ آئے تو شاداب منظر ہوئے آپ آئے تو فصل بہار آگئی سب ورق گل کدوں کے مصور ہوئے آپ آئے تو گلبانگ توحید اٹھی منتشر شرک و طغیاں کے دفتر ہوئے آپ آئے تو ایماں ہوا دل نشیں شک پریشاں ہوئے وہم ششدر ہوئے آپ آئے تو...
  9. الف نظامی

    محاسن و معائبِ سخن

    کچھ "بلاغت" کے بارے میں ارشاد ہو۔
  10. الف نظامی

    اردو رباعیات

    باغوں میں جو قمریاں ہیں سب مٹی ہیں پانی میں جو مچھلیاں ہیں سب مٹی ہیں آنکھوں کا فریب ہے یہ ساری دُنیا پھولوں میں جو تتلیاں ہیں سب مٹی ہیں قلندر بابا اولیا
  11. الف نظامی

    اردو رباعیات

    زلفیں ہیں ہزار مُشک اور عنبر میں ہیں سیکڑوں رخسار جو ہیں گوہر میں اِس راہ میں رکھ پیر ذرا آہستہ آنکھیں ہیں پرَی زادوں کی خاکستر میں قلندر بابا اولیا
  12. الف نظامی

    اردو رباعیات

    یہ بات مگر بھول گیا ہے ساغر انسان کی مٹی سے بنا ہے ساغر سو بار بنا ہے، بَن کے ٹوٹا ہے عظیم کتنی ہی شکستوں کی صَدا ہے ساغر قلندر بابا اولیا
  13. الف نظامی

    اردو رباعیات

    اِس بات پہ سب غور کریں گے شاید آہیں بھی وہ دو چار بھریں گے شاید ہے ایک ہی بات اِ س میں پانی ہو کہ مئے ہم ٹوٹ کے ساغر ہی بنیں گے شاید قلندر بابا اولیا
  14. الف نظامی

    اردو رباعیات

    مئے خانہ کے اندر ہیں سبھی مست و خراب مٹی کی صُراحی بھی ہے غرقِ مئے ناب مئے خوارَوں کے کیا دماغ ہیں مت پوچھو جام سرِ جمشید میں پیتے ہیں شراب قلندر بابا اولیا
  15. الف نظامی

    اردو رباعیات

    دُنیائے طلسمات ہے ساری دُنیا کیا کہئے کہ ہے کیا یہ ہماری دُنیا مٹی کا کھلونا ہے ہماری تخلیق مٹی کا کھلونا ہے ساری دُنیا قلندر بابا اولیا
  16. الف نظامی

    اردو رباعیات

    اِک لفظ تھا اِک لفظ سے افسانہ ہوا اک شہر تھا اک شہر سے ویرانہ ہوا گردُوں نے ہزار عکس ڈالے ہیں عظیم میں خاک ہوا خاک سے پیمانہ ہوا قلندر بابا اولیا
  17. الف نظامی

    اردو توں پنجابی ڈکشنری

    ایہو جئی لغت میری نظر تو ہالے تیکر نیں گذری۔
  18. الف نظامی

    صلٰوۃ بر حبیب خدا صلی اللہ علیہ وسلم - 6

    اللھم صلی علی محمد صاحب المقام المحمود
  19. الف نظامی

    پاکستان میں ماحولیات کی تباہی۔

    پہاڑ زمین کی میخیں ہیں ، اگر میخیں ہٹا دی جائیں تو کیا ہوگا؟
Top