مولانا شہاب الدین امام سے منقول ہے کہ حضرت شیخ نظام الدین اولیاء ایک روز حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کی زیارت کے لیے تشریف لے گئے۔ میں اور مولانا برہان الدین غریب ہمراہ تھے۔ حضرت سلطان المشائخ حضرت خواجہ قطب الدین رحمۃ اللہ علیہ کی زیارت کرکے حوض شمسی کے کنارے رونق...