راہِ دشوار کو آسان بنا کر چلیے
شوق منزل ہے ، تو پھر ہوش میں آ کر چلیے
ہجر کی راہ میں یہ فرض ادا کر چلیے
اپنی پلکوں پہ چراغوں کو سجا کر چلیے
روشنی ہو تو چمک اٹھتی ہے ہر راہِ سیاہ
دو قدم چلیے ، مگر شمع جلا کر چلیے
خار ہی خار زمانے میں نظر آتے ہیں
اپنے دامن کو برائی سے بچا کر چلیے
آپ کی سست روی...
آج شاعر مشرق علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کا یوم ولادت ہے لیکن وہ اس جہانِ فانی سے دارلبقا کی طرف مراجعت فرما چکے لہذا جنم دن کی مبارک مناسب نہیں۔
اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی
جس رزق سے آتی ہو پرواز میںکوتاہی