نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اشعار کی پسندیدگی کیلیئے بہت شکریہ آپ کا۔
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شاد باش اے عشقِ خوش سودائے ما اے طبیبِ جملہ علّت ہائے ما اے دوائے نخوت و ناموسِ ما اے تو افلاطون و جالینوسِ ما (مولوی رومی، مثنوی) خوش رہ اے ہمارے اچھے جنون والے عشق، (تُو جو کہ) ہماری تمام علّتوں کا طبیب ہے۔ (تو جو کہ) ہماری نفرت اور ناموس (حاصل کرنے کی ہوس) کی دوا ہے، تو جو ہمارا افلاطون...
  3. محمد وارث

    عالمی دھشت گرد: امریکہ

    فواد صاحب، آپ نے یقیناً صحیح اعداد و شمار پیش کیئے، اور یہ بات سبھی پڑھے لکھے پاکستانی جانتے ہیں کہ امریکہ پاکستان کو امداد دینے میں سرِ فہرست ہے۔ میرا استفسار صرف اتنا سا ہے کہ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ امریکہ کا کوئی ایسا ادارہ بھی ہے جو یہ معلوم کرتا ہو کہ پاکستان کو ملنے والی ترقیاتی، غیر...
  4. محمد وارث

    مبارکباد راجہ صاحب مشاق

    آپ کو مبارک ہو راجہ صاحب
  5. محمد وارث

    روشنیوں کا شہر

    شکریہ فرخ صاحب لیکن یہ تو ایک 'کھلا راز' ہے :) علوی صاحب میں ایسے نہیں کہتا لیکن ان اردو کے بڑے بڑے نقادوں کا کیا کریں گے جو ایسا ہی کہتے ہیں مثلاً صرف ایک ہی نام لیتا ہوں، ڈاکٹر سلیم اختر اردو تنقید میں بہت معتبر نام ہیں، انکی "اردو ادب کی مختصر ترین تاریخ' میں ذرا ملاحظہ فرمائیں کہ وہ کیا...
  6. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اگر عشقِ بُتاں کفر است بیدل کسے جز کافر ایمانی ندارد (عبدالقادر بیدل) بیدل اگر عشقِ بتاں کفر ہے تو کافر کے سوا کوئی ایمان نہیں رکھتا۔
  7. محمد وارث

    روشنیوں کا شہر

    نسیم حجازی اور انکے قبیل کے مؤرخ نما مصنفین کا اردو ادب میں کوئی مستقل اور نمایاں مقام نہیں ہے، نیم تاریخی، نیم مذہبی، نیم جذباتی اور نیم رومانوی ناولوں کے ذریعے فقط جذبات کو برانگیختہ کرنا اور ناولوں کو بیچنا ہی ایسے ناول نگاروں کا کام ہے۔ حجازی صاحب سے پہلے یہی کام شرر کرتے تھے، پھر ایم۔ اسلم...
  8. محمد وارث

    تیرے مُکھڑے کا کالا کالا تِل۔

    نہ جانے اس تھریڈ کا عنوان مجھے ادھورا ادھورا سا کیوں لگتا ہے :(
  9. محمد وارث

    تعارف آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے

    اردو محفل پر خوش آمدید 'پی ٹی وی پروڈیوسر' صاحب
  10. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    غنی روزِ سیاہِ پیرِ کنعاں را تماشا کُن کہ نورِ دیدہ اش روشن کُنَد چشمِ زلیخا را (غنی کاشمیری) غنی یعقوب (ع) کی سیاہ نصیبی تو ذرا دیکھ کہ انکی آنکھوں کے نور (یوسف ع)نے روشن زلیخا کی آنکھوں کو کر دیا۔
  11. محمد وارث

    جون ایلیا عمر گزرے گی امتحان میں کیا ۔ جون ایلیا

    بہت اچھی بات ہے محب مجھے بلکہ دیگر احباب کو بھی انتظار رہے گا۔
  12. محمد وارث

    آج کا شعر

    پھر آج مے کدۂ دل سے لوٹ آئے ہیں پھر آج ہم کو ٹھکانے کا ہم سبو نہ ملا (ظفر اقبال)
  13. محمد وارث

    حرف ندامت

    رضا صاحب "آپ کی شاعری" کے نام رضی اختر شوق کا ایک شعر ;) میرے ہر لفظ کی وحشت میں ہے اک عمر کا عشق یہ کوئی کھیل تماشا نہیں لکھا میں نے
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مَحبّت در دلِ غم دیدہ الفت بیشتر گیرَد چراغے را کہ دودے ہست در سر زود در گیرَد (نظیری نیشاپوری) غم دیدہ دل میں محبت بہت اثر کرتی ہے، (جیسا کہ) جس چراغ میں دھواں ہو (یعنی وہ ابھی ابھی بجھا ہو) وہ بہت جلد آگ پکڑ لیتا ہے۔
  15. محمد وارث

    لبوں کی جنبش !

    بہت خوب، ماشاءاللہ بہت اچھا کلام ہے، اور اس غزل کی بحر بھی خوب منتخب کی ہے آپ نے، لا جواب۔ سبھی اشعار بہت اچھے ہیں مگر یہ اشعار تو خاص طور پر بہت اچھے لگے مجھے: اور آخر میں ایک چھوٹی سی گزارش اور وہ یہ کہ گو قافیے کی تکرار کوئی عیبِ سخن نہیں ہے اور سبھی شعرا کے ہاں قافیے کی تکرار ملتی ہے...
  16. محمد وارث

    جون ایلیا عمر گزرے گی امتحان میں کیا ۔ جون ایلیا

    شکریہ محب، انشاءاللہ جون ایلیا کا مزید کلام پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔
  17. محمد وارث

    جون ایلیا عمر گزرے گی امتحان میں کیا ۔ جون ایلیا

    بہت شکریہ آپ کا یونس رضا صاحب۔
  18. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    سرکشی با ہر کہ کردی رام او باید شدن شعلہ ساں از ہر کجا برخاستی آنجانشیں (ابو طالب کلیم کاشانی) تُو نے جس کے ساتھ سرکشی کی ہے پھر اس کی اطاعت کر لے، شعلے کی طرح جس جگہ سے اٹھا تھا اُسی جگہ پر بیٹھ جا۔
  19. محمد وارث

    شاہ است حسین

    (صبا اکبر آبادی) حسین نزہتِ باغِ پیمبرِ عربی حسین نازشِ فاقہ، وقارِ تشنہ لبی حسین مرکزِ ایثار و مخزنِ تسلیم حسین شمعِ حقیقت، چراغِ بزمِ نبی حسین لختِ دلِ مرتضیٰ و جانِ بتول جہاں میں کس کو میسر ہے یہ علو نسبی حسین، سینۂ اکبر سے کھینچ لی برچھی حسین سینہ میں اس وقت کیسے آہ دبی ستم کا تیر...
  20. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گر اے زاہد دعائے خیر می گوئی مرا ایں گو کہ آں آوارۂ کوئے بتاں، آوارہ تر بادا (امیر خسرو دہلوی) اگر اے زاہد تو میرے لیے دعائے خیر کرتا ہے تو میرے لیے یہ کہہ کہ کوئے بتاں کا آوارہ، اور زیادہ آوارہ ہو جائے۔
Top