یہ شعر حافظ شیرازی کا ہے،
خلل پذیر (خراب ہونے والی) ہے ہر وہ بنیاد جو کہ تو دیکھ رہا ہے مگر صرف محبت کی بنیاد کہ کے وہ خلل سے خالی ہے۔
باقی اشعار بھی میں دیکھتا ہوں انشاءاللہ۔
وعلیکم السلام فرحت
جی ضرور پیش کیجیئے اس سے اچھی بات اور کیا ہوگی۔
جہاں تک ترجمے کی بات ہے تو مجھے فارسی بالکل بھی نہیں آتی کہ ترجمہ کر سکوں :) لیکن بہرحال مقدرو بھر کوشش ضرور کرونگا۔
اس سلسلے میں شاکر القادری صاحب بھی ہماری مدد کر سکتے ہیں کہ فارسی پر کامل دسترس رکھتے ہیں۔
یہ آپ کی محبت ہے برادرم اردو محفل کیلیئے اور آپ کی اس محبت کے ہم اسیر بھی ہیں اور قتیل بھی :)
صبح سے میں عنوان کو بار بار دیکھ رہا تھا، آپ بھی ذرا Beta کو 'بیٹا' پڑھ کر دیکھیں، "چاچو ٹائپنگ ہیلپر بیٹا" :)
جی واقعی گم ہو گئی، دراصل اس "واقعۂ عظیم" کے بعد کامل ڈیڑھ، دو سال تک میری توجہ گرد و پیش سے کلیتاً ہٹ گئی تھی :) اللہ کے فضل سے کتب کا زیادہ نقصان نہیں ہوا کہ پانچ چھوٹے بھائیوں میں سے کسی کو کتب بینی کا شوق نہیں، الحمدللہ :) لیکن موسیقی کا ذخیرہ تہس نہس ہو گیا تھا ماسوائے کلاسیکی موسیقی کے۔...
میں نے باقاعدہ ایک ڈائری میں اپنی کتابوں کی فہرست بنائی ہوئی تھی، لیکن یہ تب کی بات ہے جب آتش جوان تھا :) آٹھ سال قبل تک اس ڈائری میں نمبر شمار کوئی 1200 کے قریب پہنچا ہوگا کہ میری شادی ہو گئی اور وہ ڈائری گم، لیکن کتب خریدنے کی عادت ختم نہ ہوسکی بلکہ بڑھ گئی کہ خود مختار ہو گیا تھا۔
اب مجھے...
نامزد امیدوار : زونی
تفصیلات:
نام: (علم نہیں)
محفل کی رکنیت: 26 نومبر 2007ء
محفل میں کل پیغامات: 1،731
زونی کی پروفائل دیکھیئے
تعارف:
زونی کا تعلق لاہور سے ہے اور آپ اس محفل کی نئی لیکن ایک فعال رکن ہیں۔ آپ کی تعلیم گریجوایشن ہے اور کتب بینی کا شوق ہے (بحوالہ تعارف)۔ آپ شعر و شاعری کے علاوہ،...
میں بھی پچھلے چار سال سے آؤٹ لک استعمال کر رہا ہوں بلکہ تمام ادارہ ہی یہی استعمال کرتا ہے، اس سے پہلے میں نے تقریبا سات، آٹھ سال تک Eudora استعمال کیا تھا لیکن آؤٹ لک بہت اچھا لگا، اس میں چیزیں آرگنائز کرنا زیادہ آسان اور بہتر ہے دوسرے سافٹ ویئرز کی بہ نسبت۔
موجود ہے لیکن وہ بھی ڈھونڈنے پڑے گی، اسکا ایک آسان حل تو یہ ہے کہ پروفیسر یعقوب آسی سے رابطہ کیا جائے، وہ بھی کافی فعال ہیں ویب پر۔ اس محفل کے رکن 'نوید صادق' صاحب کا ایک ادبی گروپ ہے 'یاہو' پر اور آسی صاحب اسکے رکن ہیں۔
شکریہ فرخ صاحب، بہت اچھی اور مشہور غزل ہے۔
اس غزل کے کچھ مزید اشعار بھی ہیں اور کچھ میں تبدیلیاں بھی ہیں جو یہاں لکھتا ہوں، مزے کی بات یہ ہے کہ ویب پر جتنی مٹی اس غزل کی پلید ہوئی ہے شاید ہی کسی کی ہوئی ہو :)
گوگل پر اس کا پہلا مصرع لکھ کر تلاش کیا تو کافی فورمز پر یہ غزل ملی، لیکن نا مکمل...
سنگِ میزانِ پشیمانی اگر نیست سَبُک
جرم ھر چند گراں است خدا می بخشَد
(محتشم کاشی)
اگر پشیمانی کے ترازو کا (تولنے والا) پتھر ہلکا نہیں ہے ( اگر پشیمانی کا پلڑا بھاری ہے) تو جرم (گناہ) کتنا ہی بھاری (بڑا) کیوں نہ ہو، خدا بخش دیتا ہے (بخشنے والا ھے)۔
جو اشک ان آنکھوں سے جدا ہوتا ہے
مژگاں تلک آیا کہ فنا ہوتا ہے
نظروں سے گرے نہ کوئی(1) کسی کی یارب
نظروں سے گرا بہت برا ہوتا ہے
(مصحفی)
1- کوئی بروزن 'فع' باندھا ہے (کلیاتِ مصحفی، دیوانِ اول، مجلس ترقی ادب، لاہور 1968ء)