ہمم۔ کیا یاد دلا دیا فرزانہ آپ نے۔ دریائے سندھ ہمارے شہر ڈیرہ غازی خان سے 18 کلومیٹر پر بہتا ہے۔ اور اپنے جوبن پر بہتا ہے۔ گرمیوںمیں غازی گھاٹ کے پل پر اس کی چوڑائی تقریباً ایک کلو میٹر ہوتی ہے۔ میری عادت کئی سال تک یہی رہی تھی کہ میںاتوار کو چپکے سے بائک نکال کر دریائے سندھ چلا جایا کرتا تھا۔...