نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    لائبریری سائٹ کی تنظیم نو کی تجویز

    مہوش، میں نے دونوں لنکز ٹرائی کیے ہیں، پہلی سائٹ پر ایکسپلورر سے لاگ ان نہیں ہو پایا، فائر فاکس سے لاگ ان ہو کر سید ضمیر جعفری کی ایک غزل پوسٹ کی۔ نئی سائٹ پر ایکسپلورر اور فائر فاکس دونوں سے لاگ ان میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا، لیکن ایکسپلورر میں موضوع پوسٹ نہیں کر سکا کہ تحریر کا باکس بالکل ہی...
  2. محمد وارث

    " مبتدی " سے " ماہر " ہونے تک

    اردو محفل کو کلماتِ خیر سے یاد کرنے کیلیئے شکریہ ظہیر صاحب، ہم بھی اسی محفل کے قتیل ہیں سو آپ کے "رقیب" ہی سہی لیکن بقول مرشدی ع ۔ خاک میں عشاق کے غبار نہیں ہے :) اسے آپ جانبدارانہ سوچ سمجھیئے یا پیشہ وارانہ مجبوری کہ "محفلِ ادب" اسطرح کے مباحث کیلیئے ایک انتہائی "غیر مناسب" پلیٹ فارم...
  3. محمد وارث

    خالی جگہ پُر کریں ---

    ایک سے زیادہ چیزیں، گُڈ - کتابیں - کتابیں - کتابیں :):):)
  4. محمد وارث

    مہمان اس ہفتے کے مہمان "ظفری"

    ظفری بھائی محفل کے ان چند لوگوں میں سے ہیں جن سے میری شناسائی شروع شروع میں ہی ہو گئی تھی۔ بذلہ سنجی انکی زندگی میں "کوٹ کوٹ" کر بھری ہوئی ہے :) اور اس کے پیچھے یقیناً کوئی دیوار گریہ ہے۔ میں یہ "مغلیہ رسید" کاٹ رہا ہوں، بشرطِ فرصت تعبیر کے فارمیٹ کے مطابق لکھنے کی کوشش کرونگا۔
  5. محمد وارث

    لائبریری سائٹ کی تنظیم نو کی تجویز

    میں اردو میں ہی لکھ رہا ہوں لیکن لاگ ان نہیں ہو پایا۔
  6. محمد وارث

    سبب ، وتد اور فاصلہ

    'مغلیہ' رسید کاٹ رہا ہوں نظامی صاحب :) تفصیلاً بشرطِ فرصت، مختصراً یہ کہ اراکین کو اجزا بھی کہتے ہیں۔ زحاف اور علت کبھی صدیوں پہلے دو مختلف چیزیں تھیں اب ایک ہی ہے اور سب کو زحاف کہتے ہیں۔ زحاف کسی رکن میں کمی، بیشی کرنے یا سببِ خفیف کو سببِ ثقیل سے بدل لینے یا سببِ ثقیل کو سببِ خفیف میں...
  7. محمد وارث

    بحر کا نام اور تقطیع کیا ہوگی ؟؟

    ایسی تقطیع کو غیر حقیقی تقطیع کہتے ہیں جسکا علم عروض میں کوئی اعتبار نہیں ہے، حقیقی تقطیع وہی ہے جو علم عروض کے قواعد و ضوابط و متعین بحور کے مطابق ہو۔
  8. محمد وارث

    لائبریری سائٹ کی تنظیم نو کی تجویز

    میرے پاس نئی سائٹ تو صحیح کھل رہی ہے لیکن میں لاگ ان نہیں ہو پا رہا، اور نہ ہی کوئی تحریر ارسال کر پایا کہ یہ پیغام آ رہا ہے: You are not authorised to view this resource.
  9. محمد وارث

    تعارف سلام

    اردو محفل پر خوش آمدید!
  10. محمد وارث

    مبارکباد ساڑھے تین لاکھ پیغامات!

    مبارک ہو سب کو، نہ جانے اس ساڑھے تین لاکھ پیغامات میں سے کتنے فیصد سوختنی ہیں :)
  11. محمد وارث

    لائبریری سائٹ کی تنظیم نو کی تجویز

    میرے ذاتی خیال میں بھی لائبریری پروجیکٹ پر زیادہ کام نہ ہونے کی وجہ لائبریری ٹیم ممبران کا لائبریری کو کم وقت دینا ہے، اول تو نوکری پیشہ یا کاروباری حضرات کے پاس وقت ہی کم ہوتا ہے اور جو ہوتا ہے وہ بھی ادھر ادھر صرف ہو جاتا ہے۔ مسئلہ صرف ٹائپنگ کا ہے، اگر یہ کام ہو جائے (جو کہ خود بخود کبھی نہیں...
  12. محمد وارث

    تم نہیں میں رہو کہ ہاں میں رہو ------------- ایک غزل آپ کی بصارتوں کی نذر

    کیا خوبصورت غزل ہے ہاشمی صاحب، کیا بندش ہے، واہ واہ واہ سبحان اللہ، لا جواب! تمام اشعار بہت اچھے ہیں لیکن یہ اشعار تو مجھے جی جان سے پسند آئے ہیں اور کیا جاندار مطلع ہے! امید ہے اپنے کلام سے ہمیں نوازتے رہیں گے! والسلام
  13. محمد وارث

    بحر کا نام اور تقطیع کیا ہوگی ؟؟

    اجی واہ! ان موصوف کو مولانا روم کی مثنوی اور اقبال کی مثنویاں اسرارِ خودی، رموزِ بیخودی، اور جاوید نامہ پڑھائیں، ہزاروں اشعار ہیں اور بحر رمل مسدس محذوف (فاعلاتن فاعلاتن فاعلن/فاعلان) میں۔ رمل میں نہ تو کوی بحر 'محذوب' نامی ہے اور نہ ہی فعلن فعلن فاعلاتن فاعلان کوئی وزن ہے۔
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بَگُذَر ز علمِ رسمی کہ تمام قیل و قال است من و درسِ عشق اے دل کہ تمام وجد و حال است (رسمی علم کو چھوڑ کہ یہ تمام فقط قیل و قال/باتیں ہی باتیں ہیں، اے دل میں ہوں اور عشق کا سبق کہ یہ تمام وجد اور حال ہے) طُمَعِ وصال، گُفتی، کہ بہ کیشِ ما حرام است تو بگو کہ خونِ عاشق بہ کُدام دیں حلال است (تُو...
  15. محمد وارث

    اردو رباعیات

    سینے میں یہ دم شمعِ سحر گاہی ہے جو ہے اس کارواں میں وہ راہی ہے پیچھے کبھی قافلہ سے رہتا نہ انیس اے عمرِ دراز تیری کوتاہی ہے (میر انیس)
  16. محمد وارث

    تعارف پھر اس کے بعد،،،،،،،،،،،،،،؟؟؟

    اردو محفل پر خوش آمدید بنگش صاحب!
  17. محمد وارث

    مبارکباد شکریہ ''

    آپ کو سالگرہ بہت مبارک ہو بوچھی!
  18. محمد وارث

    اقبال نہ ہو طغیانِ مشتاقی تو ” میں “ رہتا نہیں باقی ۔۔۔۔۔۔ علامہ محمد اقبال

    مجھے حیرت ہے کہ اس غزل کے وزن پر کوئی اعتراض وارد ہوا ہے اور اشعار کو بحر سے خارج سمجھا گیا ہے۔ معترض کوئی نا واقفِ عروض ہی ہو سکتا ہے۔
  19. محمد وارث

    بحر کا نام اور تقطیع کیا ہوگی ؟؟

    مغل صاحب، آپ نے بحر کا نام اور تقطیع سبھی کچھ صحیح لکھا ہے
Top