نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    تک بندی

    اب مصرع بالکل وزن میں ہے! اور 'کیوں' 2 ہی ہے، نون غنہ اور 'ی' دونوں کا کوئی وزن نہیں گویا یہ فقط 'کو' ہے!
  2. محمد وارث

    تاسف دعائے صحت یابی

    اللہ تعالیٰ انہیں صحتِ کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں، آمین یا رب العالٰمین۔
  3. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گر گذَشتَم بر دَرِ مے خانہ ناگاھے چہ باک گر بہ پیراں سر شکَستَم توبہ یک بارے چہ شُد؟ اگر میں مے خانہ کے دروازے سے اچانک گزر گیا تو کیا ڈر ہے، اور اگر پیری میں میں نے ایک بار توبہ توڑ ڈالی ہے تو کیا ہوا؟ ھائے و ھوئے عاشقاں شد از زمیں بر آسماں نعرۂ مستاں اگر نشنید ھشیارے چہ شد عاشقوں کی ہائے و...
  4. محمد وارث

    ایسے چپ چپ بھی کیا جیا جائے ۔ محمود شام

    واہ بہت خوبصورت غزل ہے، شکریہ قبلہ شیئر کرنے کیلیے! ایک گزارش یہ کہ مطلع میں 'ہی' زائد ہے شاید، اور پانچویں شعر میں ویراں کو ویران ہونا چاہیئے، کیا آپ پلیز چیک کر سکتے ہیں!
  5. محمد وارث

    ساغر صدیقی غزل - اے تغیر زمانہ یہ عجیب دل لگی ہے - ساغر صدیقی

    واہ بہت خوبصورت غزل ہے، لاجواب اور شکریہ آپ کا شیئر کرنے کیلیے! ایک بات یہ کہ بحر کے مطابق مطلع میں 'عجب' کی بجائے 'عجیب' ہونا چاہیئے، کیا آپ چیک کر سکتے ہیں پلیز!
  6. محمد وارث

    بلا کشانِ محبّت کی رسم جاری ہے - محمد وارث

    نوازش دل پاکستانی کہ آپ نے میری غزل کو اس قابل سمجھا کہ اسے اردو محفل سے فورم کے 'پسندیدہ کلام' میں پیش کیا جا سکے حالانکہ مجھے یہی لگا کہ گھوڑوں کے اصطبل میں ایک گدھے کو باندھ دیا گیا ہے :)
  7. محمد وارث

    شیر کی شادی اور کتا

    ہا ہا ہا کیا خوب لطیفہ ہے :) تو گویا آپ ابھی تک 'شیر' ہی ہیں ;)
  8. محمد وارث

    سیالکوٹ تاریخ کے آئینے میں

    نہیں بھائی یہ تو ویب کے چند دوست ہیں جو مجھے جانتے ہیں وگرنہ میرے تو بہت سارے ہمسائے بھی مجھے نہیں جانتے :) اور یہ اچھا ہی ہے!
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شکریہ نقوی صاحب، یہ شعر 'خسرو شیریں بیاں' سے لیا ہے جو کہ مسعود قریشی نے مرتب کی ہے اور لوک ورثہ اسلام آباد نے شائع کی ہے اس میں مسعود قریشی صاحب نے خسرو کی غزلیات کے منظوم تراجم بھی کیے ہیں۔ کتاب میں 'وشند' ہی ہے ہو سکتا ہے کتابت کی غلطی ہو!
  10. محمد وارث

    سیالکوٹ تاریخ کے آئینے میں

    مان لیا برادرم :) ویسے مجھے تو اقبال کو بھی سیالکوٹی ماننے میں تامل ہے، کہ ساری زندگی تو وہ سیالکوٹ سے باہر ہی رہے، ایران میں تو وہ مشہور ہی "اقبال لاھوری" کے نام سے ہیں اور صرف اقبال ہی کیا سیالکوٹ میں جنم لینے والے سارے مشاہیر سیالکوٹ سے باہر جا کر ہی چمکے، ہاں اصغر سودائی سیالکوٹ میں ہی رہے...
  11. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بزیرِ خرقہ نہاں بادہ می خورد صوفی حکیم و عارف و زاہد ازیں مستند (نظیری نیشاپوری) (ریا کار) صُوفی شراب اپنی گدڑی کے نیچے چھپا کر پیتا ہے (اور اس کے بھائی بند) حکیم، عارف، زاہد سبھی اسی (طرح پینے) سے مست ہیں۔
  12. محمد وارث

    دیوار و در کو چوم کے نکلے تھے شہر سے (باقی احمد پوری)

    لاجواب، شکریہ عمران صاحب شیئر کرنے کیلیے!
  13. محمد وارث

    سیالکوٹ تاریخ کے آئینے میں

    بہت اچھا لگا شاہ صاحب اپنے شہر کے بارے میں پڑھ کر اور سیالکوٹ چیمبر کا کردار سیالکوٹ کی تعمیر و ترقی میں واقعی گراں قدر ہے بلکہ پوری دنیا میں 'رول ماڈل' کے طور پر مشہور ہے۔ خرم صاحب: جب فیض صاحب نے جنم لیا تھا تب نارووال بھی سیالکوٹ کا ہی حصہ تھا :) اور مولانا ظفر علی خان بھی تو سیالکوٹ کے ہی تھے!
  14. محمد وارث

    تعارف اسلام و علیکم

    اردو محفل پر خوش آمدید سید انجم شاہ صاحب! خاکسار کا تعلق بھی سیالکوٹ سے ہے اور بہت خوشی ہوئی آپ کو یہاں دیکھ کر :)
  15. محمد وارث

    ناصر کاظمی میں ہوں رات کا ایک بجا ہے - ناصر کاظمی

    بہت خوبصورت غزل ہے، شکریہ جناب شیئر کرنے کیلیے!
  16. محمد وارث

    مبارکباد ویر ( ابن سعید ) میرا گھوڑی چڑھیا ۔۔۔

    جی جی بقولِ خسرو من تو شُدَم تو من شدی، من تن شدم تو جاں شدی تا کس نہ گویَد بعد ازیں، من دیگرم تو دیگری میں تُو بن گیا ہوں اور تُو میں بن گیا ہے، میں تن ہوں اور تو جان ہے۔ پس اس کے بعد کوئی نہیں کہہ سکتا کہ میں اور ہوں اور تو اور ہے۔ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں، آپ کو بھی لگ...
  17. محمد وارث

    مبارکباد ویر ( ابن سعید ) میرا گھوڑی چڑھیا ۔۔۔

    ہاں جلد ہی آپ 'جمع مؤنث حاضر' تک پہنچ جائیں گے :)
  18. محمد وارث

    تک بندی

    'کیا' کو بالکل صحیح سمجھے آپ شاکر صاحب، اب چونکی غلطی کا علم ہو گیا ہے تو اسے آپ درست بھی کر لیں گے! 'وہم' میں روایتی تلفظ والی غلطی ہے یہ لفظ 'وہَم' نہیں ہے بلکہ 'وہ، م' ہے یعنی اس میں ہ ساکن ہے نہ کہ متحرک اور اس غلطی سے چونکہ سلیبیل یا ہجے کی جگہ تبدیل ہو گئی سو مصرع بے وزن ہو گیا۔ یہ...
  19. محمد وارث

    مبارکباد ویر ( ابن سعید ) میرا گھوڑی چڑھیا ۔۔۔

    نہایت مسرت کن خبر ہے، آپ کو بہت مبارک ہو سعود صاحب اور آپ کے اہلِ خانہ کو بھی یہ پر مسرت موقع مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ازدواجی زندگی کی راحتیں عطا فرمائیں! اور ایک بات، ہمارے ہاں، پاکستان میں تو ہے ہی ہندوستان میں بھی ہوگا کہ ایک ہی خطہ ہے، کسی کو کسی کی شادی کی خبر ملتی ہے تو اس کو مشورہ...
  20. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ترسِ خدا ز عالمِ زر جُو و جاہ جوئے و انصاف و عدل در مَلَک و خاں نیافتَم مجھے زر اور جاہ کی تلاش اور جستجو میں رہنے والی دنیا میں خوفِ خدا، اور مَلَک و خان (حکمرانوں) میں انصاف اور عدل نہیں ملا۔ بے نقد و مال جُملہ مسلماں وشند لیک کس را بہ گاہِ سیم مسلماں نیافتَم نقد و مال کے بغیر والے (فقراء)...
Top