نقوش محمد طفیل نمبر 1987ء
مدیرِ 'نقوش'، محمد طفیل کی 1986ء میں وفات کے بعد 'نقوش' ان کے بیٹے جاوید طفیل کی ادارت میں نکلتا رہا، انہوں نے جولائی 1987ء میں دو جلدوں پر مشتمل ایک 'محمد طفیل نمبر' شائع کیا (شمارہ نمبر 135)۔ یہ نمبر محمد طفیل کی زندگی کا صحیح معنوں میں احاطہ کرتا ہے، اس میں انکی...
زنجیر - ذکی آذر
"زنجیر"
(ذکی آذر)
خوابوں سے زنجیر نہ ٹوٹے
کس نے کہا؟
خوابوں نے زنجیر تو کیا، زنداں توڑا
خوابوں نے صدیوں کا ٹوٹا
ریزہ ریزہ
بکھرا بکھرا
شیشہ جوڑا
خواب وہ جادو
جس نے جادو کے
ہر وار کو روکا
جادو کی دیوار کو توڑا
شہزادی آزاد ہوئی
خوابوں سے زنجیر نہ ٹوٹے
کس نے کہا؟
-------...
سر زمینِ عرب - احمد ندیم قاسمی
"سر زمینِ عرب"
(احمد ندیم قاسمی)
سر زمینِ عرب
تیری پیغمبرانہ فضاؤں میں
صدیوں کے بعد
اک نیا رقصِ ابلیس ہونے لگا ہے
مگر اس کا مفہوم ماضی سے کچھ مختلف بھی نہیں ہے
کہ اب بھی ترے ریگزاروں میں فرزند تیرے
سلگتی ہوئی ریت پر
جس طرح مکی کے دانے
بھڑکتی ہوئی آگ کی آنچ پر...
میں پڑوسی ہوں بڑے دیں دار کا
کیا بگڑتا ہے مگر مے خوار کا؟
ہم وطن کے ہیں، وطن سرکار کا
حکم چلتا ہے مگر زردار کا
خشک لب کھیتوں کو پانی چاہیے
"کیا کریں گے ابرِ گوہر بار کا"
یہ "چھچھورا شخص" پہچانے اسے؟
خون ہے اس میں کسی سرکار کا
پھر رہا ہے ناک کٹوائے ہوئے
ہائے رتبہ شاعرِ دربار کا
سو گئی ہو...
کوئی دلِ بیمار کو ڈانٹے کہ ٹھہَر بھی
او تھالی کے بینگن تو اِدھر بھی ہے اُدھر بھی
گہہ رُخ پہ نقاب اس کے ہے گہہ ہاتھ میں تلوار
معشوق وہ معشوق جو مادہ بھی ہو، نر بھی
تحریر کا عنواں نئی تہذیب نے بدلا
معشوق کے القاب میں ہے مائی ڈیر بھی
کہتی ہے سدا صاحبِ مقدور کی اولاد
ترکہ ملے ہم کو، ارے جلدی...
مولانا عبدالرحمٰن جامی مشہور فارسی شاعر اور صوفی بزرگ تھے اور عوام الناس کے ساتھ ساتھ صوفی منش لوگ بھی انکی خدمت میں حاضری دیا کرتے تھے۔
ایک دفعہ ایک مہمل گو شاعر جس کا حلیہ صوفیوں جیسا تھا، انکی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنے سفرِ حجاز کی طویل داستان کے ساتھ ساتھ ان کو اپنے دیوان سے مہمل شعر بھی...
جوش ملیح آبادی کے صاحبزادے سجّاد کی شادی کی خوشی میں ایک بے تکلف محفل منقعد ہوئی جس میں جوش کے صاحب کے دیگر دوستوں کے ساتھ ساتھ انکے جگری دوست ابن الحسن فکر بھی موجود تھے۔
ایک طوائف نے جب بڑے سُریلے انداز میں جوش صاحب کی ہی ایک غزل گانی شروع کی تو فکر صاحب بولے:
"اب غزل تو یہ گائیں گی، اور جب...
ایک مرتبہ مولانا حالی کے پاس مولوی وحید الدین سلیم (لٹریری اسسٹنٹ سر سید احمد خان) بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک شخص آیا اور مولانا حالی سے پوچھنے لگا۔
"حضرت، میں نے غصہ میں آ کر اپنی بیوی سے کہہ دیا کہ تجھ پر تین طلاق، لیکن بعد میں مجھے اپنے کیے پر افسوس ہوا، بیوی بھی راضی ہے مگر مولوی کہتے ہیں کہ...
مولانا حالی نے 1906ء میں ایک 'ال نامہ' لکھ کر اپنے ایک دوست کو بھیجا تھا، وہ لکھ رہا ہوں مشکل فارسی جملوں کا یہ خاکسار اردو ترجمہ بھی لکھ رہا ہے۔
المذہب - اعلانِ جنگ
الدّین - تقلیدِ آباء و اجداد
العلم - قسمے از جہلِ مرکب - جہل مرکب کی ایک قسم
الامتحان - آزمائشِ لیاقتِ ممتحنان - امتحان لینے...
بھئی وہ منظر بھی بڑا "حسرتناک" ہوتا ہے جب سارا دفتر یا گھر ایک ایک سے زائد گلاب جامن کھا رہا ہوتا ہے اور آپ بغیر چینی کے کڑوی چائے کے گھونٹ بھر رہے ہوتے ہیں اور ایک ایک گھونٹ کے ساتھ نہ جانے کتنے خون کے گھونٹ بھی بھرنے پڑتے ہیں :)
خیر، اگر میری اور میرے جیسوں کو اللہ تعالیٰ نے اندرونی مٹھاس میں...