نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    سید الشہداء حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت پر ایک شعر

    مکمل غزل یوں ہے دور حیات آئے گا قاتل، قضا کے بعد ہے ابتدا ہماری تری انتہا کے بعد جینا وہ کیا کہ دل میں نہ ہو تیری آرزو باقی ہے موت ہی دلِ بے مدعا کے بعد تجھ سے مقابلے کی کسے تاب ہے ولے میرا لہو بھی خوب ہے تیری حنا کے بعد لذت ہنوز مائدہء عشق میں نہیں آتا ہے لطفِ جرمِ تمنا سزا کے بعد...
  2. محمد وارث

    سید الشہداء حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت پر ایک شعر

    یہ شعر مولانا محمد علی جوہر کا ہے بحوالہ نقوش غزل نمبر 1985ء جس میں محمد علی جوہر کی مکمل غزل موجود ہے اور یہ شعر اس غزل کا آخری شعر ہے۔
  3. محمد وارث

    آواز کو تو کون سمجھتا کہ دور دور - خاموشیوں کا درد شناسا نہیں ملا - مصطفیٰ زیدی

    آواز کو تو کون سمجھتا کہ دور دور - خاموشیوں کا درد شناسا نہیں ملا - مصطفیٰ زیدی
  4. محمد وارث

    قاتل سامراج کے پروردا غداران ِ ملک و ملت کے نام

    محمود صاحب آپ نے بالکل درست کہا، محفل اپنی پالیسی پر گامزن ہی رہے گی کہ جس قسم کا زمرہ ہے اسی قسم کی بحث ہو، لہذا اگر یہ شاعری محفل ادب میں ہے تو یہاں غزل پر ہی بات ہونی چاہیے، نئے ممبران کو بھی انشاءاللہ یہاں کے اصول و قواعد کا علم ہو جائے گا بصورت دیگر ظاہر ہے ایسے مباحث و موضوعات کو مقفل کر...
  5. محمد وارث

    تعارف السلام علیکم و رحمہ اللہ

    خوش آمدید حسن صاحب۔
  6. محمد وارث

    تبصرہ کتب انتظار حسین اور رضا علی عابدی کی یاداشتیں

    سنگِ میل والوں نے جسطرح کی کتابیں شائع کی ہیں اسکی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اور دوسری طرف وہ جتنی قیمت رکھتے ہیں اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، مستزاد یہ کہ انکی شائع کردہ کتب پر رعایت (ڈس کاؤنٹ) بھی انتہائی کم ہوتی ہے، دوسرے پبلشرز کی کتب پر جہاں چالیس، پینتیس یا تیس فیصد رعایت مل جاتی...
  7. محمد وارث

    تبصرہ کتب انتظار حسین اور رضا علی عابدی کی یاداشتیں

    جی، گھوڑوں کی نعل ہوتی ہے اور انسانوں کی نال جسے کبھی گاڑتے تھے اب تو شاید کچرے میں پھنیک دیا جاتا ہے اسے، لیکن کچھ انسانوں کی نعل بندی ضروری ہونی چاہیے :)
  8. محمد وارث

    ابوالکلام آزاد مولانا شبلی نعمانی اور طبلچی - اقتباس از ذکرِ آزاد

    عبدالرزاق ملیح آبادی نے اپنی کتاب "ذکرِ آزاد"، جو مولانا ابوالکلام آزاد کے ساتھ گزرے ہوئے انکے اڑتیس برسوں کی یادداشتوں پر مشتمل ہے، میں مولانا شبلی نعمانی کا ایک دلچسپ واقعہ مولانا آزاد کی زبانی بیان کیا ہے، ملاحظہ کیجیے۔ "علامہ شبلی نعمانی جیل میں ایک دن مولانا [ابوالکلام آزاد] نے مرحوم...
  9. محمد وارث

    پیر فضل گجراتی پیر فضل گجراتی دی اک غزل

    امام دین گجراتی دی کتاب وچ ایسی کوئی گل نئیں بھرا جی۔ اونہاں دی جیڑھی شاعری زباناں تے چڑھی اے تے فخش اے اوہ شاید اونہاں دا کلام ای نئیں۔ بانگَ دہل دے وچ تے بڑے مزے مزے دی مزاحیہ شاعری اے۔ کدی وقت ملیا تے ایتھے پوسٹ کرانگا۔
  10. محمد وارث

    تبصرہ کتب تذکرۂ معاصرین از مالک رام

    جی تو میرا بہت کر رہا ہے کہ شیخ عبداللہ کی کتاب منگواؤں لیکن مالک رام کی کتاب نے سارا بجٹ خراب کر دیا ہے اور بیوی کی باتیں الگ سے سننا پڑ رہی ہیں، اسے لاکھ سمجھایا کہ کتاب آدھی قیمت پر ملی ہے لیکن وہ مسلسل تنقید کر رہی ہے کہ 1500 کی صرف ایک کتاب خرید لی اور بیوی بچوں کے کپڑوں کے لیے تمھارے پاس...
  11. محمد وارث

    تبصرہ کتب نقوش-آپ بیتی نمبر-جون 1964

    اجی صاحب بالفرض اگر آپ تمام شمارہ بھی اسکین کر دیں گے تو فدوی کیلیے اتنا سودمند نہیں ہوگا کہ آج تک کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر کچھ پڑھا ہی نہیں گیا، کتاب، کتابی شکل میں ہو اور یہ خاکسار دراز یا نیم دراز اس کو ہاتھوں یا آغوش میں لیکر بیٹھے تو کچھ "ماحول" بنتا ہے :) تفنن برطرف، بہت شکریہ آپ کا،...
  12. محمد وارث

    ناصر کاظمی یاد آئے یہ کیسے پھول۔۔۔۔۔ناصر کاظمی

    بہت شکریہ محمود صاحب خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیے۔
  13. محمد وارث

    کھیل ہی کھیل میں “غیرمنقوط“الفاظ لکھیئے

    "ماہِ محرم" "ًًمحرم الحرام"
  14. محمد وارث

    تبصرہ کتب نقوش-آپ بیتی نمبر-جون 1964

    کیا خوب یاد دلوایا آپ نے راشد صاحب یا یوں کہوں کہ کیا خوب "نمک چھڑکا" پھر آپ نے :) ۔ نقوش آپ بیتی کی تلاش پچھلی دہ دہائیوں سے ہے، نقوش کے دفتر بھی کئی بار گیا، انہوں نے شاید اسے دوبارہ طبع ہی نہیں کروایا، خیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نوازش آپ کی۔
  15. محمد وارث

    قاتل سامراج کے پروردا غداران ِ ملک و ملت کے نام

    خوب غزل ہے فاروق صاحب، سبحان اللہ۔
  16. محمد وارث

    میرا پسندیدہ شاعر

    قبلہ آپ نے اس اصطبل میں اول درجے کے تازی گھوڑوں کے ساتھ ایک گدھا وارث نامی بھی باندھ دیا ہے، اللہ تعالیٰ آپ کے حال پر رحم فرمائیں :)
  17. محمد وارث

    عظیم قائد عظیم لیڈر - پرویز مشرف سید

    گالم گلوچ سے پرہیز کریں پلیز
  18. محمد وارث

    ویلکم بیک منصور

    محفل میں باز خوش آمدید قیصرانی صاحب، بہت خوشی ہوئی آپ کو پھر سے یہاں دیکھ کر۔
  19. محمد وارث

    اردو کے بیسٹ سیلر؟

    امجد اسلام امجد نے چند سال قبل ٹی وی کے ایک پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ پاکستان میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے شاعر ہیں۔
  20. محمد وارث

    تبصرہ کتب تذکرۂ معاصرین از مالک رام

    جی راشد صاحب کتاب بھیج دیتے ہیں، میں نے وی پی پی منگوائی تھی۔ آن لائن ادائیگی شاید نہیں ہے، لیکن بہرحال ان کی ویب سائٹ پر رابطہ نمبرز موجود ہیں شاید وہ آپ کو بہتر بتا سکیں۔
Top