توبہ توبہ۔۔ ہم اور آپ کے مد مقابل۔۔ ایسی سوچ بھی ہم سے کوسوں دور ہے۔
ہم فطرتاً سنجیدہ مزاج ہی ہیں اور رہ سہی کسر آپ کی تربیت پوری کر رہی ہے۔ اب پارس کو چھو کر لوہا سونا نہ بنے، ایسے بھی حالات نہیں۔
چنے کی دال کا ہی تو ہے۔ تھوڑی سی سوجی اس لئے شامل کی تھی کہ صرف چنے کی دال کا حلوہ ذرا نرم ہوتا ہے۔ سوجی سے تھوڑا فرق آ جاتا ہے۔
نہ جی ہمت ہارنے کا سوال ہی نہیں۔ :D
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ہم نے کون سا ہمت ہار دینی ہے۔
اگلی بار اچھی شکل صورت بنا لیں گے حلوے کی۔
کم سے کم یہ تو پتہ چلا کہ سوجی پسند نہیں آپ کو۔
اور تیسری بات یہ کہ
تو کیا لگاتار چلے ہی آ رہے ہیں؟
پھر تو آج آپ کو حلوہ پیش کرنا بنتا ہے انعام میں ۔۔۔ تا کہ مزید تازہ دم ہو جائیں خیر سے
لیجئیے نوش فرمائیے۔۔۔ دال، سوجی، دیسی گھی اور بادام پستہ کسی چیز کی کمی نہیں ہے میٹھے سمیت
آپ ایسا کریں کہ پہلے جو آپ نے لفظ پوچھا ہے اس میں ایک یا دو حروف لال کیجئیے تا کہ وہی لفظ بوجھا جا سکے جو آپ کے ذہن میں تھا۔ دیئے گئے حروف سے ہماری سمجھ کے مطابق جو لفظ بنا تھا بتا دیا تھا ۔