ڈیرہ غازی خان میں قصبہ وہوا کے ساتھ صحرائی جنگلات میں آج سے پچاس سال یا تیس سال قبل تک ہرن کی تعداد اتنی ہوتی تھی کہ میرے ایک جاننے والے مجھے بتاتے تھے کہ جب وہ کھیتوں کو جاتے تو بکریوںکے ریوڑ کے ساتھ "چھ بیس" ہرن یا اس سے زیادہ وہ خود اکثر گنتے تھے۔ یعنی چھ ضرب بیس، ایک سو بیس ہرن ایک جگہ...