درمیانی صورت یہ بھی ہے کہ اپنے اپنے یقین اور نظریے پر جمے رہیں اور اس طرح کے بحث مباحثہ سے گریز کریں۔
کم از کم میں کافی مباحث کے بعد اس نتیجہ پر پہنچ چکا ہوں۔
یہ صورت میں نے اپنے لیے طے کی ہے، ضروری نہیں کوئی دوسرا اس صورت کو تسلیم کرے۔ :)
ویسے تو یہ تعارف میرے اس فورم پر قدم رنجہ فرمانے سے پہلے کا ہے۔
مگر اب سامنے آ گیا ہے تو خلوصِ دل سے میری طرف سے خوش آمدید۔ :)
اور ماشاء اللہ علمی حوالے سے آپ مجھ سے امیر ہی ہیں۔
بہت عمدہ ظہیر صاحب بہت خوب۔
کیا کہنے۔
یقین جانیے، اردو محفل کی اسی خوبی نے یہاں سے جوڑ دیا ہے کہ اس دور میں کہ جب معیاری شاعری ڈھونڈنے سے ملتی ہے، یہاں بآسانی پڑھنے کو مل جاتی ہے۔
آپ کی شاعری کے اضافے نے محفل کے گلدستہ کو مزید نکھار دیا ہے۔
جزاک اللہ محترم ظہیراحمدظہیر صاحب۔ سب سے پہلی بات یہ کہ معذرت کی بات تو ہے ہی نہیں۔ آپ کا تبصرہ صرف آپ کے خلوص اور محبت کو ظاہر کرتا ہے۔
دوسرا یہاں پر یہ وضاحت کرتا چلوں کہ دادا مرحوم کی نعتیہ شاعری میں آپ کو عمومی طور پر اصلاحی پہلو غالب نظر آئے گا۔ باقی حلیہ مبارک کے حوالے سے اگر ہم الفاظ...
دادا مرحوم کا ایک اور ہدیۂ عقیدت بحضور سرورِ کونینؐ
جمال و رعب و جلال دیکھیں سخن بلاغت نظام دیکھیں
شہِ ہدیٰ کا نہیں ہے ثانی پھریں زمانہ تمام دیکھیں
ہے ختم کارِ نبوت ان پر رسالت ان پر تمام دیکھیں
ہر ایک پہلو سے ہے مکمل ہزار پہلو یہ کام دیکھیں
ملاءِ اعلیٰ کا یہ وظیفہ بہ حکمِ ربِ انام دیکھیں...