اذان عموماً ایک ہی ہوتی ہے یا تھوڑا بہت فرق ہوتا ہے۔ لیکن ایک کی اذان ختم ہوتی ہے تو دوسرے کی شروع ہو جاتی ہے :) اصل بہار تب دکھائی دیتی ہے جب کوئی "مذہبی" جلسہ ہو رہا ہو
جی فرمائیے؟ میں کافی "بے" ادب قسم کا بندہ ہوں۔ البتہ گوگل کر کے فوری شعر مہیا کر سکتا ہوں :) یا پھر فاتح بھائی کو تنگ کروں گا کہ فاتح بھائی جلدی سے شعر بتائیے :)
میرا خیال ہے کہ بالی ووڈ میں سالانہ کئی سو فلمیں بنتی ہیں۔ ہر فلم میں پانچ گانوں کی اوسط ہو تو گذشتہ 30 سال کا حساب لگا لیں کہ اس فہرست میں کیا واقعی کبھی کوئی اوریجنل کام نہیں ہوا؟
یہ تو وہی بات ہوئی کہ سائنس کی ساری موجودہ ترقی مسلمانوں کی مرہون منت ہے جبکہ تاریخی اعتبار سے مسلمانوں نے اپنے...
سنتے تھے کہ مسجد اللہ کا گھر ہے۔ ہم ایسے نامراد نکلے کے نعوذ باللہ اللہ کو گھر سے باہر نکال کر خود اپنی ملکیت کی تختیاں لگا لیں ہیں کہ یہ مسجد فلاں "نا"اہل کی ہے
تو پھر کاغذی ہمدردی میں کیوں یہ لوگ باؤلے ہوئے پھرتے ہیں؟
میں تو یہ مانتا ہوں کہ ملالہ کو گولی جس نے بھی ماری چاہے وہ امریکہ ہے یا طالبان، قابل ملامت ہیں۔ طالبان کے ترجمان نے جس طرح پھرتی سے ذمہ داری "چُکی" اور پھر اس کی وضاحت میں کتابچہ پیش کیا، وہ کافی معلوماتی فعل ہے
اس بات سے تو میں متفق ہوں کہ گولی کا نشان غائب ہے لیکن یہ کہنا کہ گولی بارود سے نہیں کسی اور چیز سے بنی ہے، کافی ہنسی کا باعث ہے۔ میرا خیال تھا کہ یہ جاہل صحافی یہ تو جانتے ہی ہوں گے کہ گولی بارود سے نہیں بلکہ دھات سے بنتی ہے
اسی گاڑی کا اچھی طرح کباڑہ کر کے واپس لا دیں۔ پوچھے تو کہہ دیں کہ شیطان کا قصور ہے۔ اس بار کی جو سزا ملے سو ملے، اگلی بار گاڑی بھی مانگیں گے تو چھٹی فوراً مل جائے گی :)