امید تو ایسی ہی ہے صابرہ آپا لیکن وقت کا کیا بھروسہ ۔۔۔۔ کبھی کبھی تو ایک منٹ کے لئے بھی نہیں آیا جاتا محفل میں چاہنے کے باوجود۔ :D
خیر مبارک :love::love::love:
کہا کرتے تھے نا۔۔۔۔ تب تک عمل بھی کیا۔
مگر آج کل کے بزرگ خود ہی سکھاتے ہیں کہ ڈیل پہلے ہونی چاہئیے۔ اور ہم نے اسی پر عمل کیا۔
آپ کنستر بھیجنے کی حامی بھرتے تو ہم نے بھلا کب ضد کرنی تھی ۔
صحیح کہا نا سیما علی آپا
اور مزا بُرا ہو تو اس کا اثر مزاج پر بھی پڑتا ہے۔ اس لئے ہم کالی مرچ نہیں ڈالتے چائے میں۔ البتہ کاڑھے میں ڈالتے ہیں جب نزلہ زکام کی صورت میں پینا پڑے کیونکہ تب تو مزاج پہلے ہی سے خراب ہوا ہوتا ہے نا۔
اور ہاں۔۔۔ ہوا یہ تھا کہ ہم نے جلدی میں اصلی والے کارڈ کی جگہ بس تحریر پوسٹ کر دی تھی۔ لیکن اتنی محنت سے بنایا تھا کارڈ، اب دکھانا تو بنتا ہے نا
اکمل زیدی متوجہ ہوں۔۔۔ پتیسہ جو کہ ایک کلو سے کم ہو کر آدھ کلو ہوا تھا، اب پھر سے واپس ایک کلو کے حقدار ہو گئے ہم۔
:ROFLMAO: :ROFLMAO: :ROFLMAO:
دھمکی نہ لگاتے آپ کو تو آپ نے ہمارے لئے بھی پتیسہ نہیں آںے دینا تھا ۔
لیکن اگر کُل ہوا ہی آدھا کلو تو بس دیکھنے ہی کو ملے گا آپ کو۔
اگلی بار ایسا ہی کریں گے روؤف بھائی۔۔۔۔ مگر اس بار تو پتیسہ ہمیں چاہئیے ۔ :D
بولا تو ایک کلو ہے۔۔۔ مگر آدھ کلو سے ایک گرام بھی اب کم نہ کریں گے۔ اور اگر آپ نے ہماری مخالفت کی تو سارا خرچہ بھی آپکے ذمہ اور پتیسہ بھی دو کلو ہو جانا فیر۔