دم بہ دم اک جستجو، دریا بہ دریا جُو بہ جُو
ہے مزا جو اس تگ و دو میں، کہاں حاصل میں ہے!
شاخ سے گرتے ہوئے پتّے پہ دل چھوٹا نہ کر
جانے کس کس زندگی کا حل اسی مشکل میں ہے
یہ تھے جناب کاشف اسرار احمد، جو مشاعرہ کو اپنے کلام سے معطر کر رہے تھے۔
مشاعرہ شعراء کے خوبصورت کلام سے سجتا ہوا آگے کی طرف بڑھ...