دادا مرحوم کی ایک غزل احبابِ محفل کے ذوق کی نذر
سامنے آ سکے نہ جو بزم کو جگمگائے کیوں
رخ پہ نقاب ڈال کر جلوۂ رخ دکھائے کیوں
خار کی ہر چبھن پہ اب کرتے ہیں ہائے ہائے کیوں
کس نے کہا تھا آپ سے سیرِ چمن کو آئے کیوں
پالے جو اتنی آرزو کھائے بھی زخمِ آرزو
دل کی ہر ایک آرزو آدمی کی بر آئے کیوں
عشق...
کیا کہنے یاور صاحب، لا جواب۔ بہت خوبصورت کلام پیش کیا ہے۔ ہماری خوش نصیبی ہے کہ آپ نے مشاعرہ کو رونق بخشی ہے۔ اور فاتح بھائی کا بھی شکریہ کہ آپ کو یہاں بلا کر ہمیں اتنے خوبصورت کلام سے مستفید ہونے کا موقع دیا۔
خاص طور پر ان اشعار کا تو جواب نہیں۔
واہ واہ۔ کیا کہنے محترم۔
زرداری سے ملاقات کا موقع ہی نہیں دیتے ونڈوز کو۔
اور اگر انسٹال کرنی بھی پڑے تو فریش انسٹالیشن کو ترجیح دیتا ہوں۔ بہت سی فالتو چیزیں جو وقت کے ساتھ ساتھ استعمال میں نہیں رہتیں، یا ان کے نئے ورژن آ چکے ہوتے ہیں تو اس طرح صفائی ہو جاتی ہے۔
جامعہ کراچی کے دار التحقیق برائے علم و دانش کے زیرَ اہتمام شائع ہونے والی کتاب
لغتِ متروکاتِ زبانِ اردو از ڈاکٹر خالد حسن۔
اس لغت میں تقریباً 4000 متروک الفاظ شامل کئے گئے ہیں۔
لغت کا ڈاؤنلوڈ ربط