گھڑے یا کسی خاص برتن میں تربوز کو چھوٹے ہوتے وقت ڈال دیا جاتا ہے۔ اسی کے مطابق وہ بڑے ہوتے ہیں۔ جاپان میں تربوزوں کو چوکور برتن میں ڈال دیتے ہیں اور وہ جب پکتے ہیں تو چوکور شکل میں نکلتے ہیں :)
بچپن میں ہم جب وہوا ہوتے تھے تو وہاں بجلی کافی دیر سے فراہم ہوئی تھی۔ ابو کی عادت تھی کہ علی الصبح اکثر یہ نعت ٹیپ پر چلا دیتے تھے اور شیو کرنے اور دیگر کاموں میں مصروف ہو جاتے تھے۔ مجھے کچی نیند سے بیدار ہونے پر بھی کبھی الجھن نہیں محسوس ہوتی تھی :)
عرصہ دراز کی بات ہے، دبئی میں یہ مشاعرے ہوتے تھے۔ یہ میرے پھوپھا کے جاننے والے تھے تو سلام دعا کا ایک بار موقع مل گیا تھا۔ تب میں رموز ملنگی سے نا آشنا تھا، اس لئے ملاقات کا حق نہ ادا ہو سکا :(