پوری توجہ سے روؤف بھائی کا جواب پڑھیے۔ اگرچہ ہم دونوں بہن بھائی ایک دوسرے کو ہر وقت نشانے پر رکھتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارے خیالات کتنے ملتے جلتے ہیں۔
اس کا ایک ثبوت کل میم الف کے مراسلے سے بھی مل چکا ہے۔
رہنے دیجئیے اپنی ذہانت کو سنبھالا ہوا۔ معلوم نہیں کیا کہ بانٹنے سے بڑھے گی۔
کھانے کے آداب تو آپ کی دی گئی دعوت میں بھی سیکھے جا سکتے ہیں۔ کیا ضروری ہے ہمارا خرچہ کروانا۔
خیر ایسی بھی بات نہیں۔ اب ہم نے ارادہ کر لیاہے کہ تین چائے کے کپ نہیں پیا کرنے تو اپنے ارادے پہ قائم بھی رہیں گے ان شاءاللہ۔
آپ کو حساب کتاب لینے کے لئے دوسرا موقعہ دیا جاتا ہے۔ چاہیں تو مدد لے سکتے ہئں۔
چلیں آپ ہی سے حساب کرواتے ہیں۔ کل بنائے تین کپ چائے کے۔ 2 ہمارے ہوئے۔ جتنے باقی بچے وہ ثمرین کے۔ تو جلدی سے حساب کر کے بتائیے کہ ثمرین کے حصے میں کتنے آئے۔