ابھی اس پر نظر پڑی ہے۔ میں نے کوشش کی تھی کہ رکنیت لوں مگر ابھی یوزرنیم انگلش میں ہی لکھنا پڑتا ہے۔ اس لیئے رہنے دیا۔
اور واقعی میں لطیفہ کا مطلب قہقہہ لگا کر ہنسنا نہیں۔ ہم بھی لطیف نثر لکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اب کوئی اس پر مسکراتا بھی نہیں تو ہم اس دھاگے میں کی گئی تعریف سے صد ہزار متفق ہیں۔ ڈی
ارے اپیا آپ نے تو اسی دن کہہ دیا تھا خوش آمدید جس دن دھاگہ کھولا تھا۔ :)
بس آپی امید ہی کی جا سکتی ہے کہ اچھا اضافہ ثابت ہوں گا۔ :p ویسے یہ ثابت کرنے کا طریقہ کیا ہے :evil:
ہم ہی دیکھیں کہاں تک تجھے آئینے
اب تجھے بھی ہمیں دیکھنا چاہیے
عیب کیوں ہو گئے میرے سارے ہُنر
اُن کو ساتھی نہیں ، ہمنوا چاہیے
احمد بھائی۔ لاجواب۔ آج آپکا کلام پڑھ رہا ہوں۔ اور سر دھنتا جا رہا ہوں۔ کیا کمال شاعری ہے۔ غضب ہے۔ میری طرف سے بہت سی داد قبول فرمائیے :)
احمد بھائی۔ شاندار۔ بہت ساری داد اس خوبصورت غزل پر قبول فرمائیے :)
وقت پھر درمیاں آگیا
بات پھر ان کہی رہ گئی
میں نہ رویا نہ کھل کر ہنسا
ہر نفس تشنگی رہ گئی
پاسِ دریا دلی رکھ لیا
لاکھ تشنہ لبی رہ گئی