آپ تو بے انتہا احترام کرتے ہیں ۔ مگر بے انتہا رہ جاتا ہے۔ ا ایک طرف کو نکل جاتا ہے۔ ح دوسری، ت ہوا میں، رطکہیں رکتا نہیں اور م کی کیا کہیں۔ میسنا سا م اپنی راہ آپ پکڑ لیتا ہے۔
احترام تو ہم بھی کرتے ہیں ان کا۔
اللہ پاک سلامت رکھیں آپ کو، انھیں بھی، سب ہی کو۔ مذاق مذاق ہی میں آپ سارے اپنوں جیسے ہو گئے ہیں۔
مگر ایک بات ہے کہ سب ہمارےخلاف ڈٹے رہتے ہیں نجانے کیوں۔
مشورہ مانگے بنا مشورہ دینا بھی امن و امان میں خلل ڈالنے کے مترادف ہے۔
حل تھوڑی کرنا ہے گھی۔ اس طرح تو ملاوٹ ہو جائے گی۔ بس پگھل کر اوپر تیرتا رہے جل پری کے جیسا۔
بالائی تو بکریوں کا حق ہے۔ ہم کیسے حق تلفی کریں ان کی بھلا۔