ابھی دو ماہ قبل کراچی میں تھا تو سورج بھی اچھا خاصا ( شاید اسی فیصد تک) گرہن ہواتھا ۔ گھر کی بالکونی سے کچھ تصاویر لیں۔ کوئی فلٹر ولٹر تو تھا نہیں سو ایک دو دھوپ کے چشمے ( وہ بھی بچوں کے ادنی درجے کے :) ) کاسکیڈ کر کے یہ نتیجہ آیا ۔ ( بہت تلاش کی کوشش کی کوئی فلاپی ڈسک گھر میں ہو لیکن ندارد...