ویسے جواب یہ بنے گا کہ ایک بندے نے ایک اونٹ اپنی طرف سے ملایا تو کل تعداد ہو گئی اٹھارہ۔ بڑے کو نو ملے۔ منجھلے کو چھ اور سب سے چھوٹے کو دو۔ کل تعداد ہوئی سترہ۔ اب منصف اپنا اونٹ واپس لے جائے گا
فن لینڈ سے اٹلی تک میں بائی روڈ گیا ہوں۔ لیکن دن بتدریج اتنا کم وقت کے لئے بڑا ہوتا ہے کہ کوئی خاص اندازہ نہیں ہو پاتا
آپ کا شکریہ کہ پسند کیا۔ ویسے یہ سارا کمال آپ کے سوالات کا ہے جس کی مدد سے مجھے جواب دینے میں آسانی ہوئی۔ ورنہ میرا نکما پن تو عیاں ہے :)
فن لینڈ میں سال نو کوئی خاص نہیں...
میرا خیال ہے کہ جب تک تصویر پر واضح طور پر کاپی رائٹ فری کا نوٹس نہ لگا ہو، اس کے استعمال میں محتاط رہنا چاہئے۔ عمارات، مناظر وغیرہ میں شاید میں بھی شیئرنگ کر لوں حوالہ دے کر، مگر انسانوں کی اور بالخصوص بچوں کی تصاویر شیئر کرنا مجھے اچھا نہیں لگتا
شمشاد بھائی نے وہ تصویر 2011 کے اواخر میں کہیں سے لے کر لگائی تھی۔ 2012 میں ایک اور شخص اپنے بیٹے کا کہہ کر یہ تصویر شیئر کرتے ہیں۔ بات یہ ہو رہی ہے کہ اس رحجان کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے کہ ہم کسی کے بچے کی تصویر اٹھا کر کہیں بھی لگا دیں :)
میرا خیال ہے کہ زیک یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ کسی کے بچے کی تصویر بغیر اجازت آگے شیئر نہیں کرنی چاہئے۔ خصوصاً جب ہم اپنے بچوں کی تصاویر کو اجنبیوں میں شیئر ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے :)
اچھا یہ بتائیں ، اگر وہاں کھیتی باڑی نہیں ہو سکتی تو لوگ کیا کام کر تے ہیں
اکثر علاقوں میں کھیتی باڑی ہوتی ہے اور گرمیوں میں ایک فصل کا رواج ہے۔ زیادہ تر پرانے زمانے کے فارم ہاؤس سردیوں میں کٹ آف ہو جاتے تھے۔ پیدائش سے اموات تک وہیں ہوتا تھا۔ یعنی اپنے جانوروں کا گوشت، اپنی فصلوں کا اناج وغیرہ۔...