جس شخص کو اوپر کی کمائی نہیںہوتی
سوسائٹی اسکی کبھی ہائی نہیں ہوتی
تب تک تو بھری بزم میںلگتا ہے معزز
جب تک کہ غزل اس نے سنائی نہیںہوتی
پولیس کرا لیتی ہے ہر چیز برآمد
اس آدمی سے جس نے چرائی نہیںہوتی
کرتی ہے اُسی روز شاپنگ کا تقاضا
جس روز میری جیب میںپائی نہیں ہوتی...