"بیٹھ جائیے! کیا آپ شاداب نگر کے موڈل سکول کی ایک استانی نہیں ہیں!"
لڑکی دہڑام سے کرسی میں گر گئی۔ اس کے چہرے پر پسینے کی ننھی ننھی بوندیں تھیں!
"آپ کون ہیں!" دوسری لڑکی نے بھرائی ہوئی آواز میں پوچھا!
میں پاگل ہوں! لیکن مجھے اپنی یاداشت پر بڑا اعتماد ہے میں نے یہ بات غلط تو نہیں کہی۔ کیا یہ...