نتائج تلاش

  1. فاتح

    املا نامہ (طبع ثانی) ۔ مرتبہ ڈاکٹر گوپی چند نارنگ

    مشدد اور متشدد کی بابت اصلاح پر شکریہ۔ :) میر کی بابت میری رائے کو تو آپ دل پر ہی لے گئے۔ مانتا ہوں کہ میر کے کلام میں کافی اچھے اشعار بھی موجود ہیں لیکن اس بات سے بھی انکار ممکن نہیں کہ چھ ضخیم دواوین گھڑنے کے لیے ان میں الا بلا بھی وافر مقدار میں بھرا گیا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو میر کے دواوین سے...
  2. فاتح

    املا نامہ (طبع ثانی) ۔ مرتبہ ڈاکٹر گوپی چند نارنگ

    نشان دہی کا شکریہ۔۔۔ یقیناً ٹائپنگ کی غلطی ہے۔ اور اب۔۔۔
  3. فاتح

    املا نامہ (طبع ثانی) ۔ مرتبہ ڈاکٹر گوپی چند نارنگ

    جی بجا فرمایا۔۔۔ چونکہ اردو میں آخری حرف مشدد نہیں ہوتا لہٰذا ثلاثی مجرد سے مشتق ایسے عربی الفاظ جن کے آخری دو حروف ایک ہی ہوں وہ اردو میں آ کر گڑبڑ کا باعث بنتے ہیں۔ حق کے متعلق پھر یہی عرض کروں گا کہ حق کا ق مشدد ہونا "چاہیے" تھا لیکن میر تقی میر جیسے استاد نے غلط باندھا ہے تو یہ غلط العام کے...
  4. فاتح

    املا نامہ (طبع ثانی) ۔ مرتبہ ڈاکٹر گوپی چند نارنگ

    ڈاکٹر عبد الستار صدیقی کی کیا ہی بات ہے۔ موصوف کی ایک کتاب میری نظر سے گزری ہے اور اس میں انہوں نے کافی الفاظ کی وہ درگت بنائی ہےکہ الحفیظ و الامان علیٰ ہذا القیاس کے ہذا اور القیاس کے دو الفوں میں سے ایک کو نہ لکھنا تو شاید اہلِ علم کے ہاں کبھی رائج ہی نہیں رہا کیونکہ یہ تین الفاظ ہیں 1۔...
  5. فاتح

    املا نامہ (طبع ثانی) ۔ مرتبہ ڈاکٹر گوپی چند نارنگ

    خاکسار کی رائے میں آج تک تو املا نامہ کی تمام سفارشات ہی قابل قبول اور "قطعی" تھیں لیکن اگر آپ کے خیال میں کچھ سفارشات نا قابل قبول ہیں تو ان کی نشان دہی فرما دیجیے تا کہ ان پر بھی بات کی جا سکے۔ میرے خیال میں تو ایسے اکثر دو حرفی عربی الفاظ کے آخری حرف پر اردو میں تشدید صرف اس صورت میں واقع...
  6. فاتح

    تاسف قرۃالعین اعوان کی چھوٹی بہن فوت ہوگئی

    انا للہ و انا الیہ راجعون بے انتہا دکھ ہوا یہ جان کر۔۔۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
  7. فاتح

    مشتاق یوسفی اور شامِ شعرِ یاراں کا معمہ ۔ خرم سہیل

    میرے پاس تو کام کر رہا ہے۔ یہ ساؤنڈ کلاؤڈ کا لنک ہے، اگر اس صفحے پر کام نہیں کر رہا تو اس کے اوپری حصے میں دائیں جانب ایک چھوٹا سا باکس ہے جس پر ماؤس لے جانے سے شیئر ٹریک لکھا آتا ہے، اس پر کلک کر کے براہ راست ساؤنڈ کلاؤڈ کی ویب سائٹ پر جا کر سن سکتے ہیں۔
  8. فاتح

    ذوق مزا تھا ان کو جو بلبل سے دوبدو کرتے

    واہ چہ خوب اسی زمین میں خواجہ حیدر علی آتش کی غزل تو زبان زد عام ہو چکی ہے: یہ آرزو تھی تجھے گُل کے روبرو کرتے اب چونکہ ذوق اور آتش دونوں کا زمانہ ایک ہی ہے تو یہ کہنا ممکن نہیں کہ کس نے کس کی زمین میں غزل کہی۔
  9. فاتح

    تعارف سا معہ عز یز کا تعا رف

    یہاں تو لگتا ہے عالمی مقابلۂ سمائلیز چل رہا ہے۔۔۔ جو جیتے گا اسے ایک باگڑ بلا ملے گا
  10. فاتح

    مشتاق یوسفی اور شامِ شعرِ یاراں کا معمہ ۔ خرم سہیل

    تمہاری اس بات سے صد فی صد متفق ہوں بیٹا :laughing:
  11. فاتح

    مشتاق یوسفی اور شامِ شعرِ یاراں کا معمہ ۔ خرم سہیل

    مشتاق یوسفی اور شامِ شعرِ یاراں کا معمہ خرم سہیل اس کتاب سے فائدہ تو بہت لوگوں کا ہوا، مگر نقصان صرف یوسفی صاحب کا ہوا جن کی پوری زندگی کی ساکھ ان لوگوں نے داؤ پر لگادی۔ اردو ادب کی تاریخ میں ہم ایسے کئی نام دیکھتے ہیں، جن کی شوخ اور شگفتہ تحریریں ہمیں گدگداتی ہیں۔ شفیق الرحمن، کرنل محمد خان...
  12. فاتح

    گلی سے گزرتی رہیں لڑکیاں

    ہو سکتے ہیں
  13. فاتح

    تعارف سا معہ عز یز کا تعا رف

    خوش آمدید بیٹا
  14. فاتح

    گلی سے گزرتی رہیں لڑکیاں

    بڑے میاں تو بڑے میاں، چھوٹے میاں سبحان اللہ
  15. فاتح

    گلی سے گزرتی رہیں لڑکیاں

    سبحان اللہ سبحان اللہ بہت خوب۔۔۔ زبردست مطلع نے مکمل طور پر گرفت میں لے لیا اور اسی کے سحر میں کھو گیا۔ سبحان اللہ ﮔﻠﯽ ﺳﮯ ﮔﺰﺭتی ﺭﮨﯽ ﻟﮍﮐﯿﺎﮞ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺑﻬﯽ ﮐﻬﻠﯽ ﺗﮭﯽ ﺭﮐﮭﯽ ﮐﮭﮍﮐﯿﺎﮞ جو کم ظرف احباب یہاں اس خوبصورت شاہکار غزل پر گرامر اور عروض کی گھٹیا باتیں کریں ان کی ہجو بھی لکھیے جناب۔
  16. فاتح

    گلزار صاحب کی دو غزلوں سے متعلق مدد

    ہندی کے چھندوں کا مجھے بہت زیادہ تفصیل سے تو علم نہیں ہے لیکن اتنا ضرور معلوم ہے کہ گلزار جو "چیزیں" لکھتا ہے وہ چھند کے اصولوں کی بجائے عروض کے مطابق لکھنے کی کوشش کرتا ہے جس میں وہ ناکام ہی رہتا ہے۔
  17. فاتح

    گلزار صاحب کی دو غزلوں سے متعلق مدد

    گلزار بے چارے نے کوشش تو بہت کی لیکن کبھی با وزن شعر نہیں کہہ سکا۔۔۔ اس لیے ہم نے کبھی اس کی بے وزن "چیزوں" کو پڑھنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔
  18. فاتح

    2014 کی کامیاب ترین انگلش فلمیں

    ساتھ ایک کالم آئی ایم ڈی بی کی یوزر ریٹنگز کا بھی بنا دیتے تو مجھ جیسوں کا بھلا ہو جاتا
  19. فاتح

    الطاف حسین فاسق ہے۔ مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کا فتوہ

    ایسی مسجد کو مسمار کرنے اور اس کے بانی (سرپرست) کی بابت رسول اللہ ﷺ کا حکم کہ وہ فاسق ہے: کچھ منافقین رسول اللہ (ص) کے پاس آئے او رعرض کیا، ہمیں اجازت دیجیئے کہ ہم قبیلہ ''بنى سالم'' کے درمیان''مسجد قبا''کے قریب ایک مسجد بنالیں تاکہ ناتواں بیمار اور بوڑھے جو کوئی کام نہیں کرسکتے اس میں نماز...
Top