کافی سال قبل ایک مرتبہ میری ایک کولیگ، جو کافی سینیئر نیورالوجسٹ ہیں، دفتر میں میرے کمرے میں آئیں اور مجھ سے کہا کہ انہیں یاہو کی آئی ڈی بنانی میں میری مدد درکار ہے، میں نے ان کی مدد کر دی یعنی انہیں یاہو میل کا پیج کھول کر ان کے لیے یوزر نیم چن کر دیا اور باقی معلومات ان کے کہنے پر وہاں ٹائپ کر...