ہمیں اماں جی اس وقت زہر لگتیں جب وہ سردیوں میں زبردستی ہمارا سر دھو رہی ہوتیں-
لکس ، کیپری کس نے دیکھے تھے..... کھجور مارکہ صابن سے کپڑے بھی دھلتے تھے اور سر بھی- سو آنکھوں میں صابن کانٹے کی طرح چبھتا...اور کان اماں کی ڈانٹ سے لال ہو جاتے !!!
ہماری ذرا سی شرارت پر اماں آگ بگولہ ہو جاتیں...اور...