نتائج تلاش

  1. حسان خان

    نواز شریف، جاوید ہاشمی، عابدہ حسین اور ارباب رحیم کی نااہلی کیلئے درخواست

    حضرت رحمٰن ملک آج فرماتے ہیں کہ وطنِ عزیز میں صرف وہی صادق اور امین ہیں، جن کے نام صادق اور امین ہیں۔ :D
  2. حسان خان

    تحریکِ انصاف کا منشور

    انکار نہیں کیا، صرف تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے کیونکہ میرے علم میں تا حال ایسی کوئی بات نہیں۔ کھال کے چکر میں متحدہ کے کارکنوں کی ایک خاندان سے منہ ماری اور بدتمیزی ضرور دیکھ چکا ہوں۔
  3. حسان خان

    تحریکِ انصاف کا منشور

    گولیاں چلنے والی بات کو چھوڑ کر میں آپ کی بات سے متفق ہوں۔ گولیاں بھی چلتی ہوں گی، لیکن میرے علم میں ایسا کوئی واقعہ نہیں کہ کھال نہ دینے پر کہیں گولیاں چل گئیں ہوں۔ البتہ فطرے اور کھالوں کی پرچیاں ابھی تک بٹتی ہیں، اور اکثر و بیشتر لوگوں کو اِنہیں اپنے جانوروں کی کھالیں دینی پڑتی ہیں۔
  4. حسان خان

    مانسہرہ میں ن کا عظیم جلسہ

    اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے (کم سے کم میں نے تو یہی سنی ہے) کہ یہاں واجبات کی ادائیگی وقت پر ہوتی ہے اور یہاں کنڈے نہیں پائے جاتے۔
  5. حسان خان

    حکمرانی کے دعوے داروں کا حال

    اگر ناخواندہ لوگ بھی پارلیمان کا رکن بننے کی اہلیت رکھتے ہیں، تو پھر یوں معلومات جانچنے کے لیے سوال جواب کا مقصد فوت ہو جاتا ہے۔ میں نے اوپر بھی یہ لکھا تھا:
  6. حسان خان

    حکمرانی کے دعوے داروں کا حال

    اگر ایسا ہے تو پھر میں معذرت چاہتا ہوں۔ مجھے اس ترمیم کا علم نہیں تھا۔ میں یہی سمجھ رہا تھا کہ ابھی تک گریجویشن کی شرط عائد ہے۔
  7. حسان خان

    حکمرانی کے دعوے داروں کا حال

    چلیں ترانے پہ لوگوں کو معاف کر دیتے ہیں۔ لیکن اگر چودہ جماعت پاس کرنے والے اور پاکستان میں رہنے والے شخص کو پاکستان کی تشکیل کی تاریخ ہی نہ یاد ہو، اور وہ قائدِ اعظم کو قومی شاعر مانتا ہو تو؟
  8. حسان خان

    حکمرانی کے دعوے داروں کا حال

    ہاں، یہ بات ایمانِ مفصل وغیرہ کے متعلق درست مانی جا سکتی ہے، کیونکہ عام مسلمان کی زندگی میں بھی ان کا کوئی استعمال نہیں ہوتا، اس لیے ان کا پوچھا جانا بے وقوفی ہے۔ اگرچہ یوں اسلامیات کے سوالات پوچھنا ہی غیر متعلقہ کہا جا سکتا ہے، لیکن کم سے کم بندے کی معلوماتِ عامہ کا یہ عالم بھی نہ ہو کہ وہ قرآن...
  9. حسان خان

    نیا پاکستان، انشاءاللہ!

    اس گانے کو ویڈیو کے ساتھ سنیے: www.facebook.com/video/video.php?v=10151822555589392
  10. حسان خان

    حکمرانی کے دعوے داروں کا حال

    آپ کی قابلیت پر اس لیے حرف نہیں پڑتا کیونکہ آپ اسمبلی میں بیٹھنے نہیں جا رہے ہیں۔ لیکن جو اسمبلی میں جانے کے خواہشمند ہیں، اور جو خیر سے گریجویٹ بھی ہوں، اُنہیں تو بنیادی باتوں مثلاً قومی ترانے اور ملک کی تاریخِ تشکیل وغیرہ کے متعلق معلومات ہونی چاہیے۔ ویسے جہاں تک میری بات ہے، میرے اسکول میں...
  11. حسان خان

    حکمرانی کے دعوے داروں کا حال

    میں آپ کی بات سے بہت حد تک متفق ہوں، لیکن ایک اور پہلو کی جانب بھی توجہ مبذول کرانا چاہوں۔ دیکھیے، اس میں جتنے بھی افراد نظر آ رہے ہیں وہ معاشی اور سماجی لحاظ سے نچلے طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں۔ لہذا یہ فطری بات ہے کہ بنیادی تعلیم و تربیت کے معاملے میں یہ بھی اوروں سے پیچھے ہوں گے، اور...
  12. حسان خان

    حکمرانی کے دعوے داروں کا حال

    ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔ مجھے بھی قائدِ اعظم کا دیوان پڑھنا ہے۔
  13. حسان خان

    بہ ایران خوش آمدید ( پہلا حصہ)

    یاد دہانی کے لیے بے حد شکریہ۔ میری اور ہماری اپنی سرائیکی بیلٹ :) :)
  14. حسان خان

    بہ ایران خوش آمدید ( پہلا حصہ)

    آپ ربط دے دیجیے، میں ڈاؤنلوڈ کر کے دیکھ لوں گا۔ :)
  15. حسان خان

    بہ ایران خوش آمدید ( پہلا حصہ)

    اس بارے میں مجھے علم نہیں، یہی کہوں گا کہ ممکن ہے۔ :)
  16. حسان خان

    بہ ایران خوش آمدید ( پہلا حصہ)

    کونسی عوام میں؟ سرائیکی عوام میں؟ تو بھائی جان اس خطے پر راج کرنے والے اکثر خاندانوں کی ادبی زبان تو فارسی تھی، مگر وہ خود تو نسلاً ترک ہی تھے۔ لہذا پاکستانی لوگوں کے رقص اور تعمیر میں ترکوں کی جھلک بھی کوئی حیران کن بات نہیں ہے۔ اُن ترک آنے والوں نے بھی ہمارے کلچر میں کافی کچھ اضافہ کیا ہے۔...
  17. حسان خان

    بہ ایران خوش آمدید ( پہلا حصہ)

    سرائیکی بیلٹ کی بہاولپور ریاست بھی فارسی زبان چھائی رہی ہے بھائی، اور سرائیکی ادب میں فارسی کا گہرا اثر موجود ہے۔ ذرا غلام فرید صاحب اور دیگر سرائیکی شعراء کی شاعری پر نظر ڈالیے۔ پاکستان میں کسی خطے کو فارسی کے اثر نے نہیں 'بخشا' ہے۔ :) اس بارے میں مجھے اور کچھ تو نہیں معلوم، لیکن میں نے یہاں...
  18. حسان خان

    بہ ایران خوش آمدید ( پہلا حصہ)

    بھائی جان، پیش رفت کے لیے ہر بار تباہی تو لازم نہیں ہونی چاہیے۔ اور پھر جنگ سے قبل کا یورپ قوم پرستی کے نشے میں جانوروں کی طرح پاگل ہوا جا رہا تھا، فرانسیسی جرمن سے نفرت کرتا تھا، اور جرمن انگریزوں سے۔ یہاں خدا کا شکر ہے کہ قوم پرستی کا مرض عوام میں جاگزین نہیں ہے۔ نہ تو ہم دیگر ممالک سے نفرت...
  19. حسان خان

    بہ ایران خوش آمدید ( پہلا حصہ)

    قربت کی وجہ جغرافیائی سے زیادہ لسانی ہے۔ جس خطے میں ہزار سال تک فارسی چھائی رہے گی وہاں فارسی بولنے والوں سے تہذیبی قربت پیدا ہونا تو فطری بات ہے۔ دیکھئے، کشمیر کی سرحد ایران سے نہیں لگتی، مگر اُسے فارسی زبان و ادب کے مرکز ہونے کی وجہ سے ایرانِ صغیر کہا جاتا رہا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ لسانی قربت...
  20. حسان خان

    بہ ایران خوش آمدید ( پہلا حصہ)

    ہاں، بات آپ کی درست ہے، لیکن اس میں بھی قصور ہمارا ہی ہے۔ اُن کے خانہ فرہنگ پاکستان کے ہر بڑے شہر میں ہیں جہاں وہ فرہنگِ ایرانی کی ترویج کے لیے شب و روز کام کر رہے ہیں۔ ہم نے ایران میں ایسے کون سے ادارے قائم کیے ہیں؟ ہمارے ریڈیو اور سرکاری خبر رساں ادارے کا تو کوئی فارسی ورژن بھی نہیں ہے جو عام...
Top