مسخ ہو کر رہ گیا ہر ایک بابِ زندگی
دید کے قابل نہیں اب تو کتابِ زندگی
راہِ حق میں جھیل کر دو دن عذابِ زندگی
ہو گئے اہلِ محبت کامیابِ زندگی
عاشقِ ناکام ہوں یا عاشقانِ با مراد
غور اگر کیجے تو دونوں ہی خرابِ زندگی
اہلِ دنیا میں رہا میں، گوشۂ صحرا میں تُو
میں کہ تُو؟ زاہد بتا، ہے فیض یابِ زندگی...
بہت عمدہ اور جاندار۔
پچھلی تحریر کے تسلسل میں پڑھیں تو ایک مکمل تصویر تشکیل پاتی ہے۔
یہ ادراک کم و بیش ہر ایک کو زندگی میں کسی نہ کسی لمحہ پر ضرور ہوتا ہے۔ جلد یا بدیر، لیکن ہوتا ضرور ہے۔
اِنَّ اللّٰہَ یَاۡمُرُ بِالۡعَدۡلِ وَ الۡاِحۡسَانِ وَ اِیۡتَآیِٔ ذِی الۡقُرۡبٰی وَ یَنۡہٰی عَنِ الۡفَحۡشَآءِ وَ الۡمُنۡکَرِ وَ الۡبَغۡیِ ۚ یَعِظُکُمۡ لَعَلَّکُمۡ تَذَکَّرُوۡنَ ﴿۹۰﴾ سورۃ النحل
"اللہ عدل اور احسان اور صلہ رحمی کا حکم دیتا ہے اور بدی اور بے حیائی اور ظلم و زیادتی سے منع کرتا ہے۔...