کیا درجہ حرارت ہے وہاں شمشاد بھائی ؟ یہاں تو وہی حال ہے کبھی کچھ کبھی کچھ ، چند دنوں سے پھر سردی ہے ، صبح کے وقت تو ٹھیک ٹھاک سردی اور دوپہر کو گرمی کا احساس ۔ اس وقت بہت اچھی دھوپ پھیلی ہوئی ہے اور سردی کا احساس نہ ہونے کے برابر ہے ۔
آپ نے بھی نوٹ کر لیا امین بھائی ، اردو میں یہ بدعت مجھ سے ہی سرزد ہو ئی ہے ، اور اس طرح سے کہنا عادت بن گئی ۔ برا لگتا ہے کیا ؟ کوشش کروں گی یہ عادت ختم ہو جائے ۔ میری وجہ سے یہ غلط العام رائج ہو جانا ہے ۔