وہاڑی میں ملی دیہاڑی...
کیوں کہ کاٹی تھی وہاں جھاڑی...
دیہاڑی میں ملی گدھا گاڑی...
چڑھ نہ سکی پہاڑی...
یہ سب ایسا ہی ہے جیسے کوکا کولا میں نصیب اپنا اپنا ہے...
اپنے نام سے زمینوں کو منور کرنے کے مدعی ہیں...
اسلام آباد میں رہتے ہیں...
مزے دار کھانا بناتے ہیں...
سیاحت سے بھی ہیلو ہائے ہے...
ان تین باتوں کے علاوہ کچھ اور نہ ہوتا تب بھی ہمیں منظور تھا...
طرفہ تماشہ یہ کہ شاعر بھی ہیں...
اب بتائیے کیا کریں...
اے خان نام ہے...
صوابی مقام ہے...
یونیورسٹی میں پڑھتے ہیں...
پر محفل پر زیادہ ہوتے ہیں...
کام کی بات بھول جاتے ہیں...
تعریف پر پھول جاتے ہیں...
مہمان نواز پٹھان ہیں...
دوستو یہ ہمارے اے خان ہیں!!!